A few days left in the Football World Cup, the Iranian team has not yet been able to get visas-IFF
ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے تاحال امریکی ویزوں کا انتظار ہے ایرانی حکام کے مطابق کھلاڑیوں اور آفیشلز نے اب ترکی میں موجود کینیڈین سفارت خانے سے ویزا درخواستیں دینے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
ایران کا پہلا میچ 15 جون کو لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ہے، جبکہ بعد ازاں اسی شہر میں بیلجیم اور سیئاٹل میں مصر کے خلاف مقابلے ہوں گے۔
امریکہ اور ایران کے درمیان تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب واشنگٹن نے پاسدارانِ انقلاب کے موجودہ اور سابق ارکان پر پابندیوں کے باعث ویزا دینے سے انکار کیا۔
کینیڈا بھی اسی پالیسی پر عمل پیرا ہے حال ہی میں ایرانی فٹ بال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج کو، جو ماضی میں پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ رہے ہیں، ٹورنٹو ایئرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا تھا۔
ایران نے فیفا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ 2026 کے مشترکہ میزبان ممالک امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو سے ایرانی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں، کوچز اور آفیشلز کے ویزوں کے اجرا کو یقینی بنائے خصوصاً ان افراد کے لیے جنہوں نے ماضی میں لازمی فوجی خدمات انجام دی تھیں۔




