PCB announces home ODI series against Australia-PCB
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا آسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی جبکہ سیریز کا پہلا میچ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پی سی بی کے مطابق دوسرا اور تیسرا ون ڈے میچ 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں تینوں میچز شام 4:30 بجے شروع ہوں گے جبکہ ٹاس 4 بجے ہوگا۔
یہ سیریز مارچ/اپریل 2022 کے بعد آسٹریلیا کی پاکستان میں پہلی ون ڈے سیریز ہوگی اس سے قبل آسٹریلیا جنوری میں ٹی ٹوئنٹی سیریز اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں بھی پاکستان کا دورہ کر چکا ہے۔





