Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

18 ویں ترمیم کے باوجود 17 وزارتیں صوبوں کو منتقل نہیں ہوئیں، ہم یہ وزارتیں ختم کریں گے:بلاول بھٹو

Despite 18th amendment, 17 ministries have not been transferred to provinces, we will abolish these ministries: Bilawal Bhutto

بلاول بھٹو زرداری نے بختاور کیڈٹ کالج برائے خواتین کی سالانہ تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے باوجود 17 وزارتیں صوبوں کو منتقل نہیں ہوئیں، ہم ان شاء اللہ یہ 17 وزارتیں ختم کریں گے، ان پر خرچ ہونے والے 300 سو ارب روپے عوام پر خرچ کریں گے، ان 17 وزارتوں پر 300 ارب روپے خرچ ہوتے ہیں، انہیں ختم ہونا چاہیے تھا، حکومت کی طرف سے ایک ہزار 5 سو ارب روپے سبسڈی دی جاتی ہے، یہ سبسڈی مزدور، کسان کارڈ کے ذریعے عوام کو براہ راست فراہم کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے اشرافیہ کو سبسڈی دی جاتی ہے، انرجی، فرٹیلائزر اور بہت سے سیکٹر میں حکومت 1500 ارب روپے کی سبسڈی دیتی ہے، ارادہ ہے اس سبسڈی کو ختم کریں، اگر نہیں تو کسان کارڈ اور مزدور کارڈ کے ذریعے یہ سہولت عوام کو پہنچا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ واپڈا اور کے الیکٹرک کی ضرورت نہیں، ہم سبز توانائی اور سولر انرجی پر سرمایہ کاری کریں گے، غریبوں کو 300 سو یونٹ تک بجلی مفت دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والی حکومت کو وعدہ کرنا ہوگا کہ پانچ سال کے اندر تنخواہیں دگنی کرے گی، معاشی بحران کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی سے بھی ملک کو خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخی مہنگائی، تاریخی بیروزگاری اور غربت کا مقابلہ کرنا ہے، جتنی روٹی کپڑا اور مکان کی ضرورت آج ہے، شاید ماضی میں نہیں تھی، دس سال پہلے ایک خاندان کا 35 ہزار تنخواہ میں گزارہ ہوجاتا تھا، آج کی معاشی صورتحال میں اسی خاندان کو 70 ہزار رقم کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہمارا ریجن خطرے میں ہے، چند سال میں موسمیاتی تبدیلی میں اضافہ ہوگا تو گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب ہوگا، کچھ عرصہ میں گلیشیئر ختم ہوجائیں گے اور عوام کو پینے کے پانی کی کمی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی بہت بڑا چیلنج ہے، موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لیے انقلابی تبدیلیاں لائیں گے، ماڈرن ٹیکنالوجی سے خشک سالی اور سیلاب کا مقابلہ کریں گے، موسمیاتی تبدیلی میں ہمارا حصہ بہت کم اور نقصان زیادہ ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا ہے کہ حکومت ذمے داری اٹھائے کہ پانچ سال میں تنخواہ دگنی کرے گی، مہنگائی کے مقابلہ کے لیے تنخواہ دوگنا کرنا ہوگی، ہاریوں کے لیے ہاری کارڈ، مزدوروں کے لیے مزدور کارڈ اور نوجوانوں کے لیے نوجوان کارڈ لائیں گے، ہاری کارڈ کے ذریعے مل مالکان کے بجائے ہاری کو سبسڈی دلائیں گے، خواہش ہے مزدور کارڈ سے انہیں صحت، پنشن اور بچوں کی تعلیم کی سہولت دیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کی 70 فیصد آبادی نوجوان ہے، یہ ملک کا مستقبل ہے، تعلیم نوجوانوں کاحق ہے، روزگار بھی ان کا حق ہے، تعلیم مکمل کرکے روزگار کی تلاش نوجوان کا مشکل وقت ہوتا ہے، ڈگری ہاتھ میں لے کر نوجوان دھکے کھاتے ہیں، روزگار مشکل سے ملتا ہے، انٹرویو میں نوجوان کو کہتے ہیں کہ آپ کے پاس تجربہ نہیں ہے، اگر نوجوان کو روزگار نہیں دیں گے تو تجربہ کیسے آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ یوتھ کارڈ سے روزگار تلاش کرنے والے نوجوانوں کو ایک سال مالی مدد دیں گے، نوجوانوں سے وعدہ ہے کہ روزگار دلانا ہماری ذمے داری ہوگی، صحت کی سہولت ہر شخص کا حق ہے، یہ نظام غلط ہے کہ جس کے پاس رقم ہو وہ علاج کراسکے۔

انہوں نے بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کا بل بہت زیادہ ہوتا ہے اور بجلی بھی نہیں آتی، ہمیں گرین انرجی، سولر انرجی میں سرمایہ کاری کرنا ہے، پبلک پارٹنر شپ کے ذریعے گرین انرجی پارک بنائیں گے، اپنی بجلی پیدا کریں گے، کے الیکٹرک سے کچھ نہیں چاہیے، بیرون ملک نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ 16 ماہ وزیرِ خارجہ رہا، میں نے بیرون ملک نوجوانوں کے روزگار پر کام شروع کر دیا ہے، آپ نے میری بورنگ اسپیچ سنی ہے، سوچ رہے ہوں گے پیسے کہاں سے آئیں گے، اسلام آباد والے بابو کہتے ہیں پیسے ہی نہیں ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب مکمل کر رہے ہیں، آپ طالبعلموں نے ہی ملک کو آگے لے کر چلنا ہے، پرانے سیاستدان پاکستان کا ماضی ہیں، آپ مستقبل ہو، ہم مل کر محنت کریں گے، ملک کی ترقی میں حصہ ڈالیں گے، میں چاہتا ہوں ملک کے مسائل پر آپ سے بات کروں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ تقسیم، نفرت اور گالم گلوچ کی سیاست دفن کر کے تمام مسائل کا مقابلہ کرسکتے ہیں، ملک کو معاشی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل کا سامنا ہے، مسائل بہت زیادہ ہیں، مگر تمام مسائل کاحل موجود ہے۔

Tags: بختاور کیڈٹ کالج بلاول بھٹو پاکستان تعلیم کراچی

Post navigation

Previous: بابائے قوم کا یوم پیدائش،قومی رہنماؤں کے پیغامات
Next: صوبہ سندھ میں 8 ہزار840 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، چیف الیکشن کمشنر سندھ

Russia launches major airstrike on Ukraine, killing 10 people, injuring dozens
  • Top News
  • بین الاقوامی

روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ، 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Iran angered by Israeli actions in Lebanon, requests Pakistan's help to reduce tensions
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں پر ایران برہم، کشیدگی کم کرانے کے لیے پاکستان سے مدد کی درخواست

US mobilizes over Lebanon tensions, Trump advises Israel to exercise restraint
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

لبنان کشیدگی پر امریکا متحرک، ٹرمپ نے اسرائیل کو تحمل کا مشورہ دے دیا

یہ بھی پڑہیے

Pakistan gets to host the Women's T20 World Cup-ICC
  • کھیل

پاکستان کو ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Russia launches major airstrike on Ukraine, killing 10 people, injuring dozens
  • Top News
  • بین الاقوامی

روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ، 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Iran angered by Israeli actions in Lebanon, requests Pakistan's help to reduce tensions
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں پر ایران برہم، کشیدگی کم کرانے کے لیے پاکستان سے مدد کی درخواست

US mobilizes over Lebanon tensions, Trump advises Israel to exercise restraint
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

لبنان کشیدگی پر امریکا متحرک، ٹرمپ نے اسرائیل کو تحمل کا مشورہ دے دیا

Tensions rise in Lebanon, Israel declares Beaufort Fort part of security zone
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

لبنان میں کشیدگی میں اضافہ، اسرائیل نے بیوفورٹ قلعے کو سکیورٹی زون کا حصہ قرار دے دیا

US attacks on Iranian military targets, Iran claims to have targeted US base
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کے ایرانی فوجی اہداف پر حملے، ایران کا امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.