PSL 11: Multan Sultans beat Rawalpindi by 7 wickets-PSL
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، جس کے بعد ایونٹ میں ڈیبیو کرنے والی راولپنڈیز کی یہ مسلسل چوتھی ناکامی رہی۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے سیم بلنگز 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کامران غلام نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔
جواب میں ملتان سلطانز نے ہدف 17ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا صاحبزادہ فرحان نے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ جوش فلپ نے 56 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
اس کامیابی کے بعد ملتان سلطانز 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، جبکہ لاہور میں لیگ کے پہلے مرحلے کا اختتام ہوچکا ہے اور دوسرا مرحلہ 8 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا۔




