Show cause notice issued to Naseem Shah for controversial statement regarding Punjab Chief Minister-PCB
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نسیم شاہ کو سینٹرل کنٹریکٹ کی مبینہ خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر نوٹس کا جواب جمع کروائیں۔
پی سی بی حکام کے مطابق نسیم شاہ کے جواب کا جائزہ لینے کے بعد قواعد و ضوابط کے مطابق حتمی فیصلہ کیا جائے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر دیے گئے ایک متنازعہ بیان سے متعلق ہے، جو انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی قذافی اسٹیڈیم آمد کے حوالے سے دیا تھا۔
بورڈ اس معاملے کو ڈسپلنری فریم ورک کے تحت دیکھ رہا ہے، اور کھلاڑی کے مؤقف کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔





