Babar Azam decides to take a short break from cricket on the instructions of the team management-PCB
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹیم مینجمنٹ کی ہدایت پر کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے باعث وہ جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت نہیں کریں گے۔
ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے بابر اعظم کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلنے کی ہدایت نہیں دی گئی، جس کے بعد لاہور وائٹس کو ان کی عدم دستیابی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم نے انفرادی طور پر کوچز کے ساتھ نیٹس میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے وہ آئندہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو ہدف بناتے ہوئے اپنی تیاریوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ بابر اعظم پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی جانب سے بطور اوپنر میدان میں اتریں گے اور اپنی پرانی بیٹنگ ٹیکنیک کی بحالی کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔




