Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • ّExclusive
  • Top News
  • پاکستان

عالمی توانائی بحران کے پیشِ نظر وزیرِاعظم کا کفایت شعاری پیکج: عوام پر بوجھ کم، سرکاری اخراجات میں کٹوتی

In view of the global energy crisis, the Prime Minister's austerity package Less burden on the public, cuts in government spending

In view of the global energy crisis, the Prime Minister's austerity package Less burden on the public, cuts in government spending

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز کی خبر کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے  قوم سے خطاب کرتے ہوئے عالمی توانائی بحران کے پیشِ نظر کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کیا۔ یہ اقدامات امریکہ اور اسرائیل کی ایران پر کارروائیوں کے بعد پیدا ہونے والی توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے پیشِ نظر کیے گئے ہیں۔

وزیرِاعظم نے بتایا کہ دو ماہ کے لیے سرکاری گاڑیوں کا ایندھن 50 فیصد کم کیا جائے گا، تاہم ایمبولینس اور عوامی بسیں اس سے مستثنیٰ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں کی 60 فیصد گاڑیاں بند رکھی جائیں گی اور وفاقی کابینہ اپنی تنخواہ دو ماہ کے لیے معاف کرے گی۔ اس کے علاوہ، پارلیمنٹیرینز کی تنخواہ میں 25 فیصد کمی اورگریڈ 20 کے افسران کی دو دن کی تنخواہ عوامی فلاح کے لیے استعمال کی جائے گی۔

سرکاری محکموں کے اخراجات میں 20 فیصد کمی ہوگی، نئی گاڑیوں، فرنیچر اور ایئر کنڈیشنرز کی خریداری پر پابندی ہوگی، اور غیر ضروری بیرونی دوروں پر بھی پابندی ہوگی۔ اجلاس میں ٹیلی کانفرنسنگ اور آن لائن میٹنگز کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ سرکاری افطار پارٹیوں اور سیمینارز کو بھی محدود کیا جائے گا اور زیادہ تر پروگرام حکومت کے دفاتر میں منعقد ہوں گے۔

وزیرِاعظم نے اعلان کیا کہ دفاتر ہفتے میں چار دن کھلے رہیں گے۔ اسکولوں میں دو ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوےؐ کہا کہ اعلیٰ تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز شروع کریں گے۔

انہوں نے ذخیرہ اندوزوں کو بھی خبردار کیا کہ غیر قانونی منافع کمانے کی کوشش نہ کریں، ورنہ سخت کارروائی ہوگی۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی کشیدگی کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ وزیرِاعظم نے امریکی و اسرائیلی حملوں  کی  کارروائیوں کی بھی مذمت کی۔

Tags: اسرائیل امریکہ ایران عالمی کشیدگی وزیراعظم شہباز شریف

Post navigation

Previous: توانائی بچاؤ اقدامات: بنگلہ دیش کی یونیورسٹیوں کی چھٹیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ۔
Next: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کا سخت مؤقف، بھارت کو خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار قرار

Labor Day A big message from the leadership—Protection of workers' rights is the guarantee of national development
  • Top News
  • پاکستان

یومِ مزدور: قیادت کا بڑا پیغام—محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہی قومی ترقی کی ضمانت قرار

Preparing for a decisive strike on Iran Trump briefed on secret military plans, tensions in the region intensify
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر فیصلہ کن وار کی تیاری؟ ٹرمپ کو خفیہ فوجی منصوبوں پر بریفنگ، خطے میں کشیدگی تیز

Challenge to Trump on war powers, legal deadline escalates crisis
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کو جنگی اختیارات پر چیلنج، قانونی ڈیڈ لائن نے بحران بڑھا دیا

یہ بھی پڑہیے

2 Sri Lanka Under-19 cricketers arrested in alleged video scandal-AFP
  • کھیل

سری لنکا انڈر 19 کے 2 کرکٹرز مبینہ ویڈیو اسکینڈل میں گرفتار

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Labor Day A big message from the leadership—Protection of workers' rights is the guarantee of national development
  • Top News
  • پاکستان

یومِ مزدور: قیادت کا بڑا پیغام—محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہی قومی ترقی کی ضمانت قرار

Preparing for a decisive strike on Iran Trump briefed on secret military plans, tensions in the region intensify
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر فیصلہ کن وار کی تیاری؟ ٹرمپ کو خفیہ فوجی منصوبوں پر بریفنگ، خطے میں کشیدگی تیز

Challenge to Trump on war powers, legal deadline escalates crisis
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کو جنگی اختیارات پر چیلنج، قانونی ڈیڈ لائن نے بحران بڑھا دیا

Hangor-class submarine joins fleet, significantly increasing Pakistan Navy's strength
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ہنگور کلاس آبدوز بیڑے میں شامل، پاک بحریہ کی طاقت میں نمایاں اضافہ

Action in international waters, reaction against Israel is sharp, Turkey accuses Israel of ‘piracy’
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

بین الاقوامی پانیوں میں کارروائی، اسرائیل کے خلاف ردعمل تیز، ترکیہ کا اسرائیل پر ‘قزاقی’ کا الزام

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.