Another India humiliation: Pre-match mock promo removed after defeat-X
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 76 رنز سے شکست دے کر شائقین کو حیران کر دیا میچ سے قبل بھارتی براڈکاسٹر کی جانب سے جاری کیا گیا طنزیہ پرومو الٹا بھارت کے گلے پڑ گیا۔
پرومو میں بھارتی ٹیم کو کپ کیک کے استعارے کے ذریعے جیت کے حامی کے طور پر دکھایا گیا اور جنوبی افریقہ کو کمزور ٹیم قرار دیا گیا تھا، جس میں کہا گیا کہ تاریخ ایک بار پھر بھارت کے حق میں دہرائی جائے گی تاہم جنوبی افریقہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بھارت کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں رنز کے اعتبار سے بدترین شکست دی۔
میچ کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے بھارتی براڈکاسٹر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متنازع پرومو خاموشی سے ڈیلیٹ کر دیا گیا۔






