Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی

دو دہائیوں بعد بی این پی کی واپسی، تاریق رحمان نے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا

BNP returns after two decades, Tariq Rehman sworn in as Prime Minister

BNP returns after two decades, Tariq Rehman sworn in as Prime Minister

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک رائٹرز کی خبر کے مطابق بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سربراہ طارق رحمان نے منگل کے روز بنگلہ دیش کے وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پارلیمانی انتخابات میں بی این پی کی واضح کامیابی کے بعد یہ پیش رفت ملک میں ایک بڑی سیاسی تبدیلی کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

طارق رحمان کی عمر 60 سال ہے اور وہ سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے جبکہ سابق صدر ضیاء الرحمان کے بیٹے ہیں، جنہیں قتل کر دیا گیا تھا۔ رائٹرز کے مطابق نئی حکومت کو فوری طور پر سیاسی استحکام کی بحالی، سرمایہ کاروں کا اعتماد واپس لانے اور 2024 کے بحران کے بعد گارمنٹس سیکٹر سمیت اہم صنعتوں کو دوبارہ فعال کرنے جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہوگا۔

حلف برداری کی تقریب روایت سے ہٹ کر جاتیہ سنگساد بھبن (قومی پارلیمنٹ) کے ساؤتھ پلازہ میں کھلے آسمان تلے منعقد کی گئی، جبکہ عموماً یہ تقریب بنگابھبن میں ہوتی ہے۔ بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے طارق رحمان اور ان کی کابینہ سے حلف لیا۔ تقریب میں سینئر سیاسی رہنما، سفارت کار، سول و عسکری حکام اور مختلف ممالک کے نمائندے شریک تھے، جن میں چین، بھارت اور پاکستان بھی شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق بی این پی نے پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل کر کے تقریباً دو دہائیوں بعد اقتدار میں واپسی کی ہے۔ دوسری جانب جماعتِ اسلامی نے، جو 2013 کی پابندی کے بعد پہلی بار انتخابات میں شریک ہوئی، ریکارڈ 68 نشستیں جیت لیں۔ رائٹرز کے مطابق شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکی کیونکہ الیکشن کمیشن نے پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ کر دی تھی۔ جماعت اسلامی اور اس کے اتحادی، جن میں نیشنل سٹیزن پارٹی بھی شامل ہے، اپوزیشن تشکیل دیں گے۔

انتخابات سے قبل عبوری دور میں ملک کا انتظام نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت کے پاس رہا۔ طارق رحمان گزشتہ سال 17 سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد لندن سے واپس بنگلہ دیش آئے تھے۔ مخالفین ان پر کرپشن کے الزامات لگاتے رہے ہیں، تاہم وہ ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

انتخابی کامیابی کے بعد اپنے پہلے بیان میں تاریق رحمان نے کہا کہ امن، قانون اور نظم ہر قیمت پر برقرار رہنا چاہیے اور اپنے حامیوں کو انتقامی کارروائی سے گریز کی ہدایت دیتے ہوئے خبردار کیاکہ وہ کسی قسم کی افراتفری برداشت نہیں کریں گے۔

Tags: بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی جماعت اسلامی شیخ حسینہ صدر محمد شہاب الدین طارق رحمان محمد یونس

Post navigation

Previous: چین نے برطانوی اور کینیڈین شہریوں کے لیے 30 روزہ ویزا فری انٹری کی تصدیق کر دی
Next: محسن نقوی سے ملاقات کے بعد سری لنکا کا بڑا فیصلہ، پاکستان کے لیے ویزا ریلیف ، منفی ویزا کیٹیگری ختم

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

India's agenda in Afghanistan is to destabilize Pakistan, Pakistan's position in the Security Council
  • Afghanistan
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

افغانستان میں بھارت کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، سلامتی کونسل میں پاکستان کا مؤقف

یہ بھی پڑہیے

FIFA World Cup: US bars Somali referee from entering-AFP
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ: امریکا نے صومالی ریفری کو داخلے سے روک دیا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

India's agenda in Afghanistan is to destabilize Pakistan, Pakistan's position in the Security Council
  • Afghanistan
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

افغانستان میں بھارت کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، سلامتی کونسل میں پاکستان کا مؤقف

Israeli airstrike hits Iranian petrochemical facility, sirens sound in Israel from Iranian missile attacks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی پیٹروکیمیکل تنصیب متاثر، ایران کے میزائل حملوں سے اسرائیل میں سائرن بج اٹھے

Security forces kill 27 terrorists in North Waziristan operations
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 27 دہشت گرد ہلاک

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.