Marnus Labuschagne becomes part of PSL for the first time-Image Credit: AFP
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پہلی مرتبہ آسٹریلیا کے مایہ ناز ٹاپ آرڈر بیٹر مارنوس لبوشین کی شمولیت ہو گئی ہے لبوشین کو ٹیم حیدرآباد نے ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے، جو لیگ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
31 سالہ مارنوس لبوشین عالمی کرکٹ میں اپنی تکنیک، مستقل مزاجی اور جارحانہ اندازِ بیٹنگ کے باعث نمایاں مقام رکھتے ہیں وہ آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ اور محدود اوورز فارمیٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔
لبوشین اس سے قبل آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ اور انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔



