Sri Lanka Cricket requests PCB to reconsider boycott of India-Pakistan match-PCB
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ٹی20 ورلڈکپ 2026 میں 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بنگلادیش سے متعلق مبینہ جانبدارانہ فیصلوں کے خلاف احتجاج کے طور پر کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان بنگلادیش کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا چاہتی ہے، اسی تناظر میں قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی ہدایت دی گئی وزیراعظم نے قومی ٹیم کو ورلڈکپ میں شرکت کی مشروط اجازت دی ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جے شاہ کے فیصلوں کے باعث آئی سی سی پر جانبداری کے الزامات بڑھ گئے ہیں اور ایک ملک کے لیے الگ جبکہ دوسرے کے لیے مختلف معیار اپنایا جا رہا ہے، جو انصاف اور برابری کے اصولوں کے منافی ہے اسی وجہ سے احتجاج کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔




