T20 series between Pakistan and Australia starts today-PCB
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہو رہی ہے سیریز کے میچز 29 اور 31 جنوری جبکہ یکم فروری کو کھیلے جائیں گے، تمام مقابلوں کا آغاز شام 4 بجے ہوگا اور ٹاس 3:30 بجے ہوگا۔
آسٹریلوی ٹیم کپتان مچل مارش کی قیادت میں پاکستان پہنچی ہے، جس میں چند کھلاڑی پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں دوسری جانب پاکستانی ٹیم گزشتہ کئی دنوں سے لاہور میں موجود ہے اور بھرپور تیاری کر چکی ہے۔
بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی قومی ٹیم میں واپسی نے پاکستان کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔ بابر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے جبکہ شاہین پاکستان کے دوسرے کامیاب ترین بولر ہیں۔
دونوں ٹیمیں اب تک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 28 مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں، جن میں آسٹریلیا نے 14 اور پاکستان نے 12 میچز جیتے ہیں کپتان سلمان علی آغا اور مچل مارش دونوں نے سیریز کو اہم قرار دیتے ہوئے شائقین کو سنسنی خیز مقابلوں کی توقع دلائی ہے۔





