Islamabad United appoints Luke Ronchi as new head coach-AFP
پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے سابق کھلاڑی لیوک رونکی کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے فرنچائز کے مالک علی نقوی کے مطابق رونکی ٹیم کے ماحول اور کلچر سے بخوبی واقف ہیں اسی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے انہیں یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
ہیڈ کوچ مقرر ہونے پر لیوک رونکی نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ ان کے لیے گھر جیسی رہی ہے اور اس کردار میں واپسی ان کے لیے اعزاز ہے انتظامیہ کے مطابق سابق کھلاڑیوں کو کوچنگ میں شامل کرنا ٹیم کی پالیسی کا حصہ ہے۔
لیوک رونکی پی ایس ایل کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کوچنگ کا تجربہ بھی رکھتے ہیں اور نیوزی لینڈ کے کوچنگ سیٹ اپ میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔





