Under-19 World Cup: Pakistan beat New Zealand by 8 wickets-PCB
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔
ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 111 رنز کا ہدف صرف 18ویں اوور میں دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے سمیر منہاس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 39 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور 76 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم 29 اوورز میں 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ہیوگو بوگیو 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستانی بولرز میں عدالسبحان نے 4 اور علی رضا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ سیمی فائنل تک رسائی کے لیے پاکستان کو سپر سکس مرحلے کے دونوں میچز جیتنے کے ساتھ رن ریٹ بہتر بنانا ہوگا پاکستان اپنا اگلا میچ یکم فروری کو روایتی حریف بھارت کے خلاف بلاوایو میں کھیلے گا۔





