Alleged fraud with cricketers, investment company rejects allegations-X
کرکٹرز کے ساتھ مبینہ فراڈ سے متعلق انویسٹمنٹ کمپنی کے مالک کا مؤقف سامنے آ گیا ہے کمپنی مالک کا کہنا ہے کہ کسی بھی کرکٹر کے ساتھ فراڈ نہیں ہوا اور تمام کھلاڑیوں کے ساتھ تحریری معاہدے موجود ہیں۔
ان کے مطابق کھلاڑیوں کے پاس کمپنی کے گارنٹی چیک بھی ہیں جبکہ دبئی بیسڈ کمپنی ٹریڈنگ کے شعبے میں کام کر رہی ہے کمپنی مالک نے بتایا کہ کھلاڑیوں کی ادائیگیاں پہلی بار تاخیر کا شکار ہوئیں جو چند دن میں کلیئر کر دی جائیں گی۔
دوسری جانب متعدد کرکٹرز نے بھی فراڈ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی مسلسل رابطے میں ہے اور مارچ تک تمام ادائیگیاں مکمل کرنے کی یقین دہانی کروا دی گئی ہے کھلاڑیوں کے مطابق صرف دو چیک باؤنس ہونے کے بعد ایسی خبریں سامنے آئیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھی کھلاڑیوں سے رابطہ کیا، جس پر کھلاڑیوں نے مؤقف اختیار کیا کہ فی الحال کوئی مسئلہ نہیں، کسی پیش رفت کی صورت میں آگاہ کر دیا جائے گا۔



