T20 Tri-Series: Pakistan defeats Zimbabwe in first match-PCB
ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے برائن بینیٹ 49 اور کپتان سکندر رضا 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان نے ہدف 19.2 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا فخر زمان 45، عثمان خان 37* اور محمد نواز 20* رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ بابر اعظم بغیر کسی رن کے آؤٹ ہوئے۔
بولنگ میں محمد نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی، ابرار احمد، سلمان مرزا اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔






