Tri-nation T20 series between Pakistan, Sri Lanka and Zimbabwe begins today-PCB
راولپنڈی میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز آج سےشروع ہو رہی ہے پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو آزمایا جائے گا اور شائقین کو سخت مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے فائنل تک رسائی کو اپنا ہدف قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف میچ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
سری لنکن کپتان دسون شناکا نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بہترین فارم میں ہے، لیکن ان کی ٹیم بھی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
سیریز سے قبل سری لنکا کو بڑے دھچکے کا سامنا ہوا ہے، جہاں چریتھ اسالنکا اور اسیتھا فرنانڈو بیماری کے باعث وطن واپس روانہ ہوگئے۔
پاکستان اسکواڈ: سلمان علی آغا (کپتان)، فخر زمان، صائم ایوب، بابراعظم، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، عبدالصمد، فہیم اشرف، محمد نواز، ابرار احمد، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، سلمان مرزا، عثمان طارق۔






