آزادی صحافت پر حملہ،مودی سرکار ٹیلی کمیونیکیشن بل پاس کرانے کو تیار

0
97
attack-on-freedom-of-press-modi-government-ready-to-pass-telecommunication-bill
attack-on-freedom-of-press-modi-government-ready-to-pass-telecommunication-bill

آزادی صحافت پر حملہ،مودی سرکار ٹیلی کمیونیکیشن بل پاس کرانے کو تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں مودی سرکار آزادی صحافت پر ایک اور وار کرتے ہوئے ٹیلی کمیونیکیشن بل 2023 کو منظور کروانے کی تیاری کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بل کی منظوری کے بعد مودی سرکار کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو اپنی مرضی سے بند کر سکتی ہے۔

ٹیلی کمیونیکیشن بل 2023 کی منظوری کے بعد بھارت میں ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی سے اختیارات لے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ٹیلی کام کمپنیاں اور سوشل میڈیا صارفین میں تشویش کی شدید لہر دوڑ گئی ہے، مودی حکومت اس سے پہلے بھی آزادی صحافت پر کئی حملے کر چکی ہے۔