
Pakistan's big success in beach handball, becoming Commonwealth champion-Image Credit: X
پاکستان نے پہلی کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا فائنل میں قومی ٹیم نے سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے میں 0-2 (18-26، 12-28) سے شکست دی۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان نے آغاز روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر کیا، جس کے بعد مالدیپ، سری لنکا، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کو مات دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ سیمی فائنل میں ایک بار پھر بنگلہ دیش کو با آسانی شکست دے کر قومی ٹیم فائنل میں پہنچی۔
فائنل میں محمد شاہد بشیر نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا ان کی شاندار کارکردگی نے پاکستان کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔
ایونٹ میں مالدیپ نے بنگلہ دیش کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ سری لنکا کو سلور میڈل سے نوازا گیا۔