Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو جیل بھیجنے کا حکم

599b544669900

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی منتظم عدالت کے جج ذاکر حسین کے روبرو پیش کیا گیا ان کے خلاف جلاوُ گھیراوُ اور دہشتگردی کی دفعات تحت مقدمات درج ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لانڈھی پولیس نے 10 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، گرفتار ملزمان میں 2 مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن ہیں، گرفتار کارکنان نے 21 مزید ساتھیوں کے نام بتائے ہیں، آفاق احمد کو دونوں مقدمات میں ریمانڈ کے لیےعدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے عدالت میں آفاق احمد سمیت 10 کارکنوں کو پولیس کے حوالے کرنے کی استدعا کی گئی پولیس کا موقف تھا کا ملزموں سے مزید تفتیش کرنی ہے جس کے لیے انہیں پولیس کے حوالے کیا جائے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ خدشہ ہے کہ ڈمپرکے لاپتا ڈرائیوراور کنڈکٹران کی تحویل میں ہیں، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کے پاس ایسے کیا شواہد ہیں جس کی بنیاد پرریمانڈ مانگ رہےہیں، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ 2 انسانی جانوں کا مسئلہ ہے لاکھوں روپے کی چینی کی بوریاں غائب ہیں۔

اس موقع پر آفاق احمد کے وکیل کا کہنا تھا کہ آفاق احمد کی رہائی کے لیے درخواست دائر کی ہے، جس پر جج نے کہا کہ اس درخواست کو بعد میں دیکھیں گے۔

تفتیشی افسر کے مطابق آفاق احمد کے کہنے پر ڈمپر جلائے گئے، عدالت نے استفسار کیا کہ ایف آئی آر کس تھانےکی ہیں، سیکشن کیا ہیں؟ پہلے بتائیں یہ کیس دہشت گردی کا بنتا ہے؟ جس پر وکیل سرکار نے بتایا کہ یہ آپ کو تفتیشی افسر بتائیں گے۔

جج نے ریمارکس دیے کہ تفتیشی افسر کیا بتائیں گے، ان کا پیٹ بتائے گا، آفاق صاحب سامنے آئیں سنا ہےاچھا بولتےہیں، لیکن اس قوم نے آپ کی باتوں سے فائدہ نہیں اٹھایا ہے، سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ پوری ڈمپربرادری ان کی وجہ سے خوف زدہ ہے، جس پر آفاق احمد کے وکیل بولے؛ خوف زدہ تو ہم ہیں لوگوں کو ڈمپر تلے کچلا جارہا ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی ریمانڈ کی استدعا خارج کرتے ہوئے آفاق احمد سمیت 10 افراد کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر مقدمات کا چالان طلب کر لیا ہے۔

عدالت کی جانب سے آفاق احمد کو جیل بھینے کے حکم کے بعد ان کے وکیل نے ان کی 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائرکردی ہے، درخواست ضمانت عوامی کالونی اور لانڈھی تھانےمیں درج مقدمات میں جمع کرائی گئی ہے، آفاق احمد کو جیل میں بی کلاس کی سہولت فراہم کرنےکی بھی درخواست دائر کی گئی ہے۔

Tags: آفاق احمد انسداد دہشت گردی منتظم عدالت جج ذاکر حسین جلاوُ گھیراوُ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ دہشتگردی کی دفعات

Post navigation

Previous: سابق وزیراعظم نے عدالت سے معافی مانگ لی، نااہلی ختم
Next: حلفاً کہتا ہوں میں 9 مئی کیسز میں بے قصور ہوں، شاہ محمود قریشی

Mark Haq has given new recognition to Pakistan's strength and prestige in the world Ishaq Dar
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

مارکۂ حق نے دنیا میں پاکستان کی طاقت اور وقار کو نئی پہچان دی: اسحاق ڈار

Iran-US tensions, alarm bells for Dubai's economy and tourism
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکہ کشیدگی، دبئی کی معیشت اور سیاحت کیلئے خطرے کی گھنٹی

Trump's sudden U-turn, Project Freedom halted over Gulf opposition
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اچانک یوٹرن، خلیجی مخالفت پر پروجیکٹ فریڈم روک دیا گیا

یہ بھی پڑہیے

PCB announces home ODI series against Australia-PCB
  • کھیل

پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کا اعلان کر دیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Mark Haq has given new recognition to Pakistan's strength and prestige in the world Ishaq Dar
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

مارکۂ حق نے دنیا میں پاکستان کی طاقت اور وقار کو نئی پہچان دی: اسحاق ڈار

Iran-US tensions, alarm bells for Dubai's economy and tourism
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکہ کشیدگی، دبئی کی معیشت اور سیاحت کیلئے خطرے کی گھنٹی

Trump's sudden U-turn, Project Freedom halted over Gulf opposition
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اچانک یوٹرن، خلیجی مخالفت پر پروجیکٹ فریڈم روک دیا گیا

Trump's important announcement, hopes for a deal with Iran, announcement of temporary suspension of Project Freedom
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اہم اعلان، ایران سے معاہدے کی امید ، پروجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان

New dispute in the Strait of Hormuz Iran accuses the US of attacking passenger ships and killing 5 civilians
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں نیا تنازع: ایران کا امریکا پر مسافر کشتیوں پر حملے اور 5 شہری ہلاکتوں کا الزام

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.