Friday, January 31, 2025
Homeپاکستانصدر زرداری نے پیکا ایکٹ پر دستخط کرکے اپنے مؤقف سے روگردانی...

صدر زرداری نے پیکا ایکٹ پر دستخط کرکے اپنے مؤقف سے روگردانی کی، مولانا فضل الرحمان

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف زرداری نے صحافیوں کا مؤقف سننے کا وعدہ کرنے کے باوجود پہلے ہی پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیے جو اپنے مؤقف سے روگردانی کے مترادف ہے۔

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیکا ایکٹ پر صدر زرداری نے ہماری بات کو تسلیم کیا اور کہاکہ صحافیوں کا مؤقف سنا جائےگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ محسن نقوی پاکستان آگئے ہیں اور وہ صحافیوں کی بات سننے کے لیے ان سے رابطہ کریں گے لیکن پھر صبح پتا چلا کہ انہوں نے بل پر دستخط کردیے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم فیک نیوز کا راستہ روکنے کے حق میں ہیں لیکن موجودہ قانون کے غلط استعمال کا احتمال و امکان غالب ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اگر شرعی قوانین کو اس وجہ سے مؤخر کیا جاتا ہے کہ اس کے غلط استعمال کا احتمال ہے تو اسٹیبلشمنٹ کے بل کو اسی بنیاد پر کیوں مؤخر نہیں کیا جاسکتا تھا۔

واضح رہے کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر گزشتہ روز صدر مملکت نے دستخط کیے تھے جس کے بعد وہ قانون بن گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف کل ملک گیر احتجاج کی کال دے دی ہے۔

Latest articles

چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیموں کی آمد کب ہو گی؟ تاریخ سامنے آ گئی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں صرف...

حماس نے القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف کی ہلاکت کی تصدیق کردی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے مسلح ونگ القسام بریگیڈ...

ٹرمپ کا غیر قانونی تارکین وطن کے لیے گوانتاناموبے میں نیا حراستی مرکز بنانے کا اعلان

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ گوانتانامو بے میں...

محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنے والے ورکرز کو میچ دیکھنے کی دعوت دیدی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے...

More like this