Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

امریکا نے غیر منصفانہ ٹیکس لگایا تو جواب دیا جائیگا، جسٹن ٹروڈو

justin-trudeau-biography

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا پر محصولات عائد کرنے پر عمل کرتے ہیں تو ان کا ملک اس کا بھرپور جواب دے گا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے فرانسیسی زبان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر غیر منصفانہ محصولات عائد کیے گئے تو ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے، ہم کینیڈین شہریوں کی حمایت اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے موجود رہیں گے۔

صدر ٹرمپ نے پیر کی شام اوول آفس میں دستخط کی تقریب میں کہا تھا کہ ان کی انتظامیہ کینیڈا اور میکسیکو سے آنے والی اشیا پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرے گی، جس کا نفاذ یکم فروری سے ہو سکتا ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے ٹرمپ کے ایگزیکٹو ایکشن کا بھی ذکر کیا، جس میں حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کا تجزیہ کریں کہ امریکا۔ میکسیکو۔ کینیڈا تجارتی معاہدہ (یو ایس ایم سی اے) امریکی کارکنوں اور کاروباری اداروں کو کس طرح متاثر کر رہا ہے، اور کیا امریکا کو آزاد تجارتی معاہدے میں رہنا چاہیے؟

ان کے اس اقدام سے ایجنسیوں کو اس بات کا جائزہ لینے کی ضرورت پڑے گی کہ آیا سخت امریکی تجارتی پالیسی منشیات (فینٹانل) کے بہاؤ اور امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کے بہاؤ کو کامیابی سے روک سکتی ہے؟۔

ٹروڈو کا کہنا تھا کہ امریکا میں داخل ہونے والے غیر قانونی تارکین وطن میں سے ایک فیصد سے بھی کم کا تعلق کینیڈا سے ہے، تاہم ہماری حکومت نے ایک ارب ڈالر سے زائد کے جامع سرحدی منصوبے کے ذریعے سرحدی سلامتی کے حوالے سے صدر کی جانب سے اٹھائے گئے خدشات کو دور کرنے کے لیے پہلے ہی اقدامات کر رہی ہے، ہم پہلے ہی سرحد کے دونوں جانب اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ملکر کام کر رہے ہیں۔

کینیڈا کی توانائی امریکی مینوفیکچرنگ، کاروبار اور گھروں کو طاقت دیتی ہے، امریکا کے 5 بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے کینیڈا واحد ملک ہے، جس کے ساتھ مینوفیکچرنگ میں امریکا کا تجارتی سرپلس ہے، کینیڈا چین، جاپان اور جرمنی کے مشترکہ مقابلے میں امریکیوں کی تیار کردہ اشیا سب سے زیادہ خریدتا ہے۔

کینیڈا کے وزیر اعظم نے کہا کہ ٹرمپ کے بیان کردہ امریکی ’سنہری دور‘ میں مزید اسٹیل، ایلومینیم، معدنیات اور قابل اعتماد اور سستی توانائی کی ضرورت ہوگی، کینیڈا کے پاس وہ تمام وسائل ہیں، اور ہم شمالی امریکا کی ترقی پذیر اور محفوظ معیشت بنانے کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ٹروڈو نے کہا کہ ان کا متبادل روس، چین یا وینزویلا سے زیادہ وسائل ہوں گے، کینیڈا ایک غیر یقینی دنیا میں ایک محفوظ اور قابل اعتماد شراکت دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر محصولات نافذ کیے گئے تو اس سے امریکیوں کے خزانے پر دباؤ پڑ سکتا ہے، خاص طور پر اس لیے کہ میکسیکو اور کینیڈا، امریکا کے 2 بڑے تجارتی شراکت دار ہیں۔

وفاقی تجارتی اعداد و شمار کے مطابق، مجموعی طور پر امریکا کی طرف سے درآمد کی جانے والی تمام اشیا کی 30 فیصد مالیت کا سامان کینیڈا سے منگوایا گیا تھا۔

اگرچہ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ غیر ملکی برآمد کنندگان محصولات ادا کرتے ہیں، لیکن امریکی صارفین بھی بل کا ایک حصہ ادا کرتے ہیں، کیوں کہ ریٹیلرز اضافی اخراجات کو مکمل طور پر برداشت کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

Tags: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھرپور جواب جسٹن ٹروڈو کینیڈا محصولات عائد وزیر اعظم

Post navigation

Previous: جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ مقرر
Next: یوٹیلیٹی اسٹورز کے آپریشنز بند کرکے اثاثے اور پراپرٹی حکومتی تحویل میں لینے کی تیاری

Pakistan's stance prevails, the world rejects Indian narrative
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

پاکستان کا مؤقف غالب، دنیا نے بھارتی بیانیہ مسترد کر دیا

Trump's important announcement, hopes for a deal with Iran, announcement of temporary suspension of Project Freedom
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اہم اعلان، ایران سے معاہدے کی امید ، پروجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان

New dispute in the Strait of Hormuz Iran accuses the US of attacking passenger ships and killing 5 civilians
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں نیا تنازع: ایران کا امریکا پر مسافر کشتیوں پر حملے اور 5 شہری ہلاکتوں کا الزام

یہ بھی پڑہیے

Pakistan's stance prevails, the world rejects Indian narrative
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

پاکستان کا مؤقف غالب، دنیا نے بھارتی بیانیہ مسترد کر دیا

Trump's important announcement, hopes for a deal with Iran, announcement of temporary suspension of Project Freedom
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اہم اعلان، ایران سے معاہدے کی امید ، پروجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان

ICC's annual T20 rankings released, India remains at the top-ICC
  • کھیل

آئی سی سی کی سالانہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بھارت بدستور سرفہرست

Usman Tariq signs contract with England's county team Warwickshire-AFP
  • کھیل

عثمان طارق نے انگلینڈ کی کاؤنٹی ٹیم واروکشائر کے ساتھ معاہدہ کر لیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Trump's important announcement, hopes for a deal with Iran, announcement of temporary suspension of Project Freedom
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اہم اعلان، ایران سے معاہدے کی امید ، پروجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان

New dispute in the Strait of Hormuz Iran accuses the US of attacking passenger ships and killing 5 civilians
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں نیا تنازع: ایران کا امریکا پر مسافر کشتیوں پر حملے اور 5 شہری ہلاکتوں کا الزام

Engineer Mirza case Court declares Council of Islamic Ideology opinion null and void
  • Top News
  • پاکستان

انجینئر مرزا کیس: عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کالعدم قرار دے دی

Drone attack on Fujairah oil zone, UAE claims to have shot down Iranian missile
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

فجیرہ آئل زون پر ڈرون حملہ، یو اے ای نے ایرانی میزائل مار گرانے کا دعویٰ

Efforts to reduce regional tensions Iran and Jordan trust Pakistan's diplomatic role
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

علاقائی کشیدگی میں کمی کی کوششیں: ایران اور اردن کا پاکستان کے سفارتی کردار پر اعتماد

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.