
Leonard breaks men's British 10km record in Valencia Photo-Getty Images
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ویلنشیا میں ہونے والی 10 کلومیٹر دوڑ میں یورپی انڈر 23 چیمپئن روری لیونارڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 منٹ 38 سیکنڈ کے وقت میں ریس مکمل کی۔ تاہم، وہ برطانوی مردوں کے 10 کلومیٹر کا ریکارڈ توڑنے سے صرف چھ سیکنڈ پیچھے رہ گئے، جو 2010 میں مو فرح نے قائم کیا تھا اور 2022 میں ایمل کیریس نے اس ریکارڈ کو برابر کیا تھا۔
ویلنشیا میں ہونے والی اس دوڑ میں ، جو بین الاقوامی سطح پر تیز ترین سڑک دوڑوں میں شمار ہوتی ہے، میں لیونارڈ 15ویں نمبر پر رہے۔ اس کے علاوہ اینڈریاس المگرین نے یورپی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے یہ دوڑ 26 منٹ 53 سیکنڈ میں مکمل کیا۔ جبکہ برطانیہ کے اولمپک ٹرائیتھلون چیمپئن الیکس یی نے 28 منٹ 07 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کر کے 29ویں پوزیشن حاصل کی۔
خواتین کی کیٹگری میں کینیا کی ہیلن لوبن نے یہ ریس 29 منٹ 30 سیکنڈ میں جیتی اور برطانوی رنر ایمی-ایلوائس نیل نے 31 منٹ 15 سیکنڈ میں ریس مکمل کرکے 14ویں پوزیشن حاصل کی۔
لیونارڈ نے 2023 میں فن لینڈ کے شہر ایسپو میں یورپی انڈر 23 ٹائٹل جیتا تھا اور وہ 2022 کی یورپی چیمپئن شپ میں برطانیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے 10,000 میٹر کے مقابلے میں 19ویں نمبر پر آئے تھے۔