Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی

فلسطینی جنگجوؤں کی جانب سے گھات لگا کر حملہ،9 اسرائیلی فوجی ہلاک

combo10-1-640x400

فلسطینی جنگجوؤں کی جانب سے گھات لگا کر حملہ،9 اسرائیلی فوجی ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں شدید لڑائی میں دو سینئر کمانڈروں اور کئی افسروں سمیت دس اسرائیلی ڈیفنس فورس کے فوجی مارے گئے۔شجائیہ میں ہونے والی لڑائی میں 9 فوجی مارے گئے،یہ مقابلہ حالیہ جنگ شروع ہونےکے بعد سب سے مہلک ترین حم میں سے ایک ہے۔

فلسطینی عسکریت پسندوں نے غزہ پر حملہ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی فوجیوں پر سب سے مہلک ترین حملہ کیا جس میں میں کم از کم نو اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔ گھات لگا کر کیا گیا یہ حملہ دو ماہ سے زیادہ کی تباہ کن بمباری کے باوجود حماس کی سخت مزاحمت کی علامت ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ حملہ اسرائیلی فوج کے بارہا حالیہ دعووں کے بعد ہوا ہے کہ اس نے شمالی غزہ میں حماس کے ڈھانچے کو توڑ دیا ہے، جنگجوؤں کے باقی علاقوں کو گھیرے میں لے لیا ہے، اور ہزاروں عسکریت پسندوں کو ہلاک اور سینکڑوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

یہ لڑائی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اسرائیل حماس کو تباہ کرنے کے اپنے مقصد سے کتنا دور دکھائی دیتا ہے۔ غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملے میں 18 ہزار 600 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ غزہ شہر اور آس پاس کے قصبے کھنڈرات کا ڈھیر بن چکے ہیں اور تقریباً 19 لاکھ لوگوں کو بے گھر کر دیا گیا ہے۔

اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی بحران نے بین الاقوامی سطح پر غم و غصے کو جنم دیا ہے۔ امریکہ نے بارہا اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہریوں کو بچانے کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات کرے۔

7 اکتوبر کو عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد غزہ کے شمال میں حملہ کرنے کے چھ ہفتے سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد اسرائیلی فوجی اب بھی غزہ شہر اور اس کے اطراف میں فلسطینی جنگجوؤں کے ساتھ شدید لڑائی کر رہے ہیں۔

متعدد علاقوں میں بدھ کو جھڑپیں ہوئیں، خاص طور پر شجائیہ میں شدید لڑائی ہوئی جو اسرائیل اور حماس کے درمیان 2014 کی جنگ کے دوران ایک بڑی لڑائی کا میدان تھا۔

ایک فلسطینی کسان نے روئٹرز کو فون پر بتایا کہ ’یہ خوفناک ہے۔ ہم سو نہیں سکے، صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے، اور ہمارے پاس جانے کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔‘

اسرائیلی فوج نے بتایا کہ یہ حملہ منگل کو شجائیہ میں ہوا، جہاں عمارتوں کی تلاشی لینے والے فوجیوں کا اپنی ٹیم سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ جب دوسرے فوجیوں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا تو ان پر گھات لگا کر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔

ہلاک ہونے والوں نو فوجیوں میں 44 سالہ کرنل اِتزاک بن باسات، زمینی آپریشن میں مارے جانے والے سب سے سینئر افسر اور بٹالین کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ٹومر گرنبرگ شامل ہیں۔

وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ یہ ایک ’بہت مشکل دن‘ تھا، لیکن انہوں نے جنگ بندی کے بین الاقوامی مطالبات کو مسترد کر دیا۔
انہوں نے فوجی کمانڈروں کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ ’ہم (جنگ) آخر تک جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمیں کوئی بھی چیز نہیں روکے گی، ہم فتح حاصل کرنے تک اسے جاری رکھیں گے۔‘

Post navigation

Previous: پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کی توقع ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک
Next: خواتین کے کردار کے بغیر معیشت اچھی نہیں ہوسکتی،خواتین کو بلاسود قرض دیں گے: بلاول بھٹو

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

یہ بھی پڑہیے

Glenn Maxwell arrives in Pakistan to play PSL-FB
  • کھیل

گلین میکسویل پی ایس ایل کھیلنے پاکستان پہنچ گئے

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Iran does not want war, but there will be no compromise on rights: Supreme Leader
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ نہیں چاہتا مگر حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.