Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

میرے خلاف ایسا فیصلہ سنایا گیا جو دنیا میں مذاق بنا،نوازشریف

Copy of white (37)

میرے خلاف ایسا فیصلہ سنایا گیا جو دنیا میں مذاق بنا،نوازشریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو میرے بے قصور ہونے کا یقین تھا، ایسا فیصلہ سنایا گیا جو دنیا میں مذاق بنا، جو دکھ ملے کیا ان کا کوئی مداوا ہے؟ انتقام لینا نہیں چاہتا لیکن احتساب ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کو میں نے لاہور آکر یہ کہا تھا کہ میں کسی انتقامی جذبے سے یہاں نہیں آیا لیکن یہ تو پوچھنا چاہیے کہ اس ملک کیساتھ ایسا کیوں کیا گیا؟

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو سب سے بڑی عدالت بنے گی، عوامی جے آئی ٹی بنے گی، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈالر کو چار سال باندھ کر رکھا، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا، کیا ججز کبھی سسلین مافیا، گاڈ فادر جیسے الفاظ استعمال کرتے ہیں، میری دشمنی میں کیے گئے اقدام نے عوام کو نقصان پہنچایا۔

نواز شریف نے کہا کہ سازشی عناصر روز شام میں دکانداری چمکاتے تھے، ہمارے وقت میں آٹا، چینی، گوشت اور سب اشیا سستی تھیں، میں نے کیا بگاڑا تھا اس بینچ کا جس نے مجھے سسیلین مافیا کہا، مجھے بطور فرد سزا ملی، اصل سزا 25 کروڑ عوام کو ملی۔

نواز شریف نے مزید نے کہا کہ مجھے پیغام بھیجا گیا کہ نوازشریف کو پتا ہونا چاہیے کہ اڈیالہ جیل میں بڑی جگہ ہے، اس مائنڈ سیٹ سے لوگ آئیں گے تو یہی ہوتا رہے گا، مجھے انتقام سے کوئی غرض نہیں، میرے ساتھ جو کچھ ہوا اس کا حساب ہونا چاہیے، جنھوں نے قوم کے ساتھ زیادتی کی میں انھیں معاف نہیں کرسکتا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اللہ نے مجھے جھوٹے مقدمات سے بری فرمایا ہے، دنیا بھی کہہ رہی ہے کہ سازش کے تحت مقدمات بنائے گئے۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور اس کے 25 کروڑ عوام کے خلاف یہ سازش ہوئی ہے اور 25 کروڑ عوام کو اس کا نوٹس لینا چاہیے وہ کون لوگ ہیں جنہوں نے یہ کام کیا اور کیوں کیا؟ میں نے تو کسی کے خلاف کوئی سازش نہیں کی ہم نے تو اپنا کام کیا سڑکیں بنائیں , موٹرویز بنائیں ,لوڈشیڈنگ ختم کی , ایٹمی دھماکے کیے دفاع کو مضبوط کیا ہے۔

Post navigation

Previous: کوپ 28 کانفرنس میں روایتی ایندھن کے استعمال کو روکنے کے لئےعالمی معاہدہ طے پاگیا
Next: ہمیں معاشی،سکیورٹی پالیسیوں پر ایک دوسرے سے اختلاف ہو سکتا ہے مگر دہشتگردی کا مقابلہ صرف متحد ہو کر کر سکتے ہیں،بلاول بھٹو

Russia warns Europe Intervention in Ukraine war could have serious consequences
  • Top News
  • بین الاقوامی

روس کا یورپ کو انتباہ: یوکرین جنگ میں مداخلت کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں

Consequences of unsafe treatment Increase in HIV cases among children in the city
  • Editor's Pick
  • Top News
  • پاکستان

غیر محفوظ علاج کا خمیازہ: شہر میں بچوں میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ

The sea is open, the front is hot US blockade remains, agreement is close
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

سمندر کھلا، محاذ گرم: امریکہ کی ناکہ بندی برقرار، معاہدہ قریب

یہ بھی پڑہیے

Pakistan, Argentina likely to hold friendly football match-X
  • کھیل

پاکستان، ارجنٹائن میں فرینڈلی فٹبال میچ کا امکان

Former Afghanistan cricketer Shapoor Zadran admitted to hospital in critical condition, Shahid Afridi offers help-X
  • کھیل

افغانستان کے سابق کرکٹر شاپور زدران تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل، شاہد آفریدی کی مد د کی پیشکش

Pakistan squad announced for Test series against Bangladesh-PCB
  • کھیل

بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان

Russia warns Europe Intervention in Ukraine war could have serious consequences
  • Top News
  • بین الاقوامی

روس کا یورپ کو انتباہ: یوکرین جنگ میں مداخلت کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Russia warns Europe Intervention in Ukraine war could have serious consequences
  • Top News
  • بین الاقوامی

روس کا یورپ کو انتباہ: یوکرین جنگ میں مداخلت کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں

Consequences of unsafe treatment Increase in HIV cases among children in the city
  • Editor's Pick
  • Top News
  • پاکستان

غیر محفوظ علاج کا خمیازہ: شہر میں بچوں میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ

The sea is open, the front is hot US blockade remains, agreement is close
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

سمندر کھلا، محاذ گرم: امریکہ کی ناکہ بندی برقرار، معاہدہ قریب

Global pressure against Israel increases, calls for strict measures from the European Union
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے خلاف عالمی دباؤ میں اضافہ، یورپی یونین سے سخت اقدامات کا مطالبہ

Prime Minister Shehbaz Sharif arrives in Antalya, important meetings with world leadership expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف انطالیہ پہنچ گئے، عالمی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.