Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

13 سالہ انتظار کے بعد رومانیہ اور بلغاریہ شینجن کے ’بارڈر فری‘ زون کا حصہ بن گئے

AFP__20241231__36RU723__v1__HighRes__RomaniaBulgariaEuShengen-1735720583

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) 13 سالہ انتظار کے بعد رومانیہ اور بلغاریہ شینجن زون کے مکمل رکن بن گئے، جس کے بعد شینجن کا سرحدوں کے بغیر علاقہ 29 رکن ممالک تک بڑھا دیا گیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق یہ توسیع اس وقت ممکن ہوئی جب آسٹریا اور دیگر ارکان نے سابق کمیونسٹ ممالک کی شمولیت پر اپنے اعتراضات واپس لے لیے، اس حوالے سے باضابطہ طور پر یکم جنوری کو نصف شب کے وقت مختلف سرحدی مقامات پر تقاریب منعقد کی گئیں۔

رومانیہ اور بلغاریہ، جو 2007 سے یورپی یونین کے رکن ہیں، دونوں ممالک کو مارچ میں جزوی طور پر شینجن زون میں شامل کیا گیا تھا، جس سے بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں پر سرحدی چیکنگ ختم ہوگئی تھی۔

تاہم آسٹریا نے تارکین وطن کے خدشات کے پیش نظر ان دونوں ممالک کے شہریوں کے مکمل داخلے کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی تھی، جس کا مطلب زمینی سرحدی گزرگاہوں پر کنٹرول نافذ رہنا تھا۔

ویانا نے گزشتہ دسمبر میں اپنی ویٹو کی دھمکی کو اس وقت واپس لے لیا تھا، جب تینوں ممالک سرحدی تحفظ پیکیج پر ایک معاہدے پر پہنچ گئے تھے، جس سے یورپی یونین کے 2 غریب ترین ممالک رومانیہ اور بلغاریہ کے لیے شینجن میں شامل ہونے کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔

1985 میں قائم ہونے والے اس زون میں اب یورپی یونین کے 27 میں سے 25 ارکان کے ساتھ ساتھ سوئٹزرلینڈ، ناروے، آئس لینڈ اور لیخٹینسٹائن شامل ہوں گے، جو 40 کروڑ سے زائد افراد کی مجموعی آبادی کا احاطہ کرتے ہیں، رومانیہ اور بلغاریہ نے 2011 سے رکنیت کے لیے شینجن زون کی تکنیکی ضروریات کو پورا کیا تھا۔

تجزیہ کار ویلنٹین نومیسکو کا کہنا ہے کہ جب بھی رکن ممالک نے اس میں شامل ہونے کی کوشش کی تو اعتراض کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ یورپی یونین مخالف جماعتوں کی طرف سے مایوسی کا ایک ذریعہ بن گیا، جنہوں نے الزام لگایا کہ رومانیہ کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا جا رہا ہے، یہ ناراضی رومانیہ کے حالیہ صدارتی انتخاب میں سامنے آئی تھی، جس میں انتہائی دائیں بازو کے امیدوار کیلن جارجسکو نے پہلے مرحلے میں حیرت انگیز کامیابی حاصل کی تھی، جس کے بعد روسی مداخلت کے دعوؤں کے بعد انتخابات منسوخ کر دیے گئے تھے۔

شینجن زون 1985 میں یورپی یونین کے 5 ممالک فرانس، جرمنی، بیلجیم، نیدرلینڈز اور لکسمبرگ کے مابین ایک بین الحکومتی منصوبے کے طور پر قائم کیا گیا تھا، یہ آہستہ آہستہ دنیا کا سب سے بڑا مفت سفری علاقہ بن گیا ہے۔

تاہم نیدرلینڈز، آسٹریا اور جرمنی سمیت شینجن کے متعدد رکن ممالک نے اس سال نقل مکانی سے لے کر سلامتی تک کے خدشات کے پیش نظر کچھ زمینی سرحدی چیک پوائنٹس کو بحال کر دیا ہے، یورپی یونین کے کچھ عہدیداروں نے متنبہ کیا ہے کہ دوبارہ عائد کردہ نگرانی کے اقدامات اسکیم کے مقاصد کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

بلغاریہ اور رومانیہ کے جزوی طور پر داخلے سے قبل شینجن یورپی یونین کے 27 میں سے 23 ممالک پر مشتمل تھا، جن میں سوئٹزرلینڈ، ناروے، آئس لینڈ اور لیخٹینسٹائن بھی شامل تھے، تقریباً 35 لاکھ افراد روزانہ شینجن کی اندرونی سرحد عبور کرتے ہیں اور 4 کروڑ 20 لاکھ افراد سے زیادہ شینجن میں رہتے ہیں۔

Tags: ’بارڈر فری‘ زون آسٹریا انتظار بلغاریہ تقاریب منعقد رومانیہ شینجن زون کمیونسٹ ممالک مکمل رکن

Post navigation

Previous: پاکستان اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 367 پوائنٹس کی بلندی کو چھو گیا
Next: دنیا کی معمرترین اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایگنیش کیلیٹی 103 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

یہ بھی پڑہیے

How much is the FIFA World Cup trophy worth? You will be surprised to know-FIFA
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی مالیت کتنی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

US issues visas to Iranian football team for World Cup-FIFA
  • کھیل

امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے ویزے جاری کر دیے

Shoes and trash rain down on Israeli players in Albania-X
  • کھیل

البانیہ میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر جوتوں اور کوڑا کرکٹ کی بارش

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.