Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

سال 2024 میں پاک فوج کی جانب سے آرمی چیف کی قیادت میں حاصل کیے گئے اہداف

1185411_1193460_security-forces-2_updates

operation

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی قیادت میں سال 2024 میں پاکستان کے لیے بے مثال خدمات انجام دی ہیں۔ خوارج اور دہشتگردوں کے لیے ریاست پاکستان کی واضح پالیسی کی بدولت رواں سال آپریشنز میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

سال 2024 کے دوران مجموعی طور پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف 59 ہزار 7 سو 75 مختلف نوعیت کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔ کامیاب آپریشنز کے دوران 925 دہشتگردوں بشمول خوارج کو واصلِ جہنم کیا گیا جبکہ سینکڑوں گرفتار کیے گئے۔

دہشتگردی کے ناسور سے نمٹنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر169 سے زائد آپریشنز افواجِ پاکستان، انٹیلی جنس، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے انجام دے رہے ہیں۔ رواں سال ان آپریشنز کے دوران 73 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی ہلاکتیں ہوئیں، ان میں فداالرحمن عرف لعل، علی رحمان عرف طحٰہ سواتی اور ابو یحییٰ شامل ہیں۔

ریاستی اداروں کی بہترین حکمت عملی کے باعث 14 مطلوب دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو قومی دھارے میں شامل کیا۔

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب حکمت عملی کے باعث 2 خودکش بمباروں کو گرفتار کرکے ملک کو بڑی تباہی سے بچایا گیا۔ آرمی چیف دہشتگردوں، خوارج اور اُن کے سہولت کاروں کے بارے میں واضح اور دو ٹوک موقف رکھتے ہیں۔ پاکستان کو افغانستان کی سر زمین سے آزادانہ دہشتگرد کارروائیوں پر تحفظات ہیں۔ آرمی چیف نے کہا ہے کہ ایک پاکستانی کی جان اور حفاظت ہمارے لیے افغانستان پر مقدم ہے۔

رواں سال غیر ملکی جریدے نے بھی آرمی چیف کو دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف توانا آواز بننے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ غیر قانونی سر گرمیوں کے خلاف بھی رواں سال بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ ریاست پاکستان کا واضح مؤقف ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث مافیہ دہشتگردو ں کا سہولت کار ہے۔

واضح ریاستی پالیسی کے پیش نظر رواں سال اسمگلنگ، بجلی چوری، بھتہ خوری، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی، غیر قانونی سر گرمیوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں واضح کمی واقع ہوئی۔

آرمی چیف کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی بدولت رواں سال پاکستان نے اہم سنگِ میل عبور کیے۔ کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی بدولت اہم ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔ غزہ، لبنان اور کشمیر کے مظلوم عوام کے لیے پاکستان اقوامِ عالم میں مؤثر آواز بن کر اُبھرا۔

سال 2024 میں سفارتی سطح پر بھی اہم کامیابی حاصل ہوئی اور پاکستان نے ایس سی او کانفرنس کی میزبانی کی۔ اس کانفرنس میں چین، روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان اور تاجکستان کے وزرائے اعظم، ایران کے نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

رواں برس کئی اہم ممالک کے سربراہان نے بھی پاکستان کا دورہ کیا اور متعدد معاہدوں پر دستخط کیے۔ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایس آئی ایف سی نے رواں سال اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے متعدد بین الاقوامی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات مستحکم ہوئے۔

ایس آئی ایف سی کے تحت کیے جانے والے اقدامات سے معیشت میں بہتری کے واضح امکانات روشن ہوئے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ترسیلات زر میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی اور سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بُلند سطح پر پہنچی۔ شرح سود میں واضح کمی اور ڈیفالٹ کا راگ الاپنے والوں کے بیانیے کی نفی ہوئی۔

خطے میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور اہم ملک کیساتھ تجارت بڑھانے کے لیے نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) نے اہم سنگ میل عبور کیے۔ این ایل سی نے نہ صرف وسطی ایشیائی ریاستوں بلکہ روس، مشرقی یورپ، چین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لیے راہ ہموار کی۔

آرمی چیف کا واضح مؤقف ہے کہ قواعد و ضوابط کے بغیر آزادی اظہارِ رائے تمام معاشروں میں اخلاقی قدروں کی تنزلی کا باعث بن رہی ہے۔ گمراہ کن پروپیگنڈا، فیک نیوز اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے رواں سال قانون سازی بھی کی۔ حکومت اور عسکری قیادت کی تمام کاوشیں اور کامیابیاں پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہیں۔

حکومت اور عسکری قیادت کی بہترین حکمت عملی اور کاوشوں کے تحت سال 2025 امن اور استحکام کا سال ہوگا۔

Tags: آپریشنز آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اردو ابنٹرنیشنل اہم کامیابیاں بے مثال خدمات پاک فوج پاکستان خوارج دہشتگردوں ملٹری نشانِ امتیاز واضح پالیسی

Post navigation

Previous: ٹینس: اٹلی اور امریکہ یونائیٹڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
Next: سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا کیس، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو 34 سال قید کی سزا

Russia warns Europe Intervention in Ukraine war could have serious consequences
  • Top News
  • بین الاقوامی

روس کا یورپ کو انتباہ: یوکرین جنگ میں مداخلت کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں

Consequences of unsafe treatment Increase in HIV cases among children in the city
  • Editor's Pick
  • Top News
  • پاکستان

غیر محفوظ علاج کا خمیازہ: شہر میں بچوں میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ

The sea is open, the front is hot US blockade remains, agreement is close
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

سمندر کھلا، محاذ گرم: امریکہ کی ناکہ بندی برقرار، معاہدہ قریب

یہ بھی پڑہیے

Pakistan, Argentina likely to hold friendly football match-X
  • کھیل

پاکستان، ارجنٹائن میں فرینڈلی فٹبال میچ کا امکان

Former Afghanistan cricketer Shapoor Zadran admitted to hospital in critical condition, Shahid Afridi offers help-X
  • کھیل

افغانستان کے سابق کرکٹر شاپور زدران تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل، شاہد آفریدی کی مد د کی پیشکش

Pakistan squad announced for Test series against Bangladesh-PCB
  • کھیل

بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان

Russia warns Europe Intervention in Ukraine war could have serious consequences
  • Top News
  • بین الاقوامی

روس کا یورپ کو انتباہ: یوکرین جنگ میں مداخلت کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Russia warns Europe Intervention in Ukraine war could have serious consequences
  • Top News
  • بین الاقوامی

روس کا یورپ کو انتباہ: یوکرین جنگ میں مداخلت کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں

Consequences of unsafe treatment Increase in HIV cases among children in the city
  • Editor's Pick
  • Top News
  • پاکستان

غیر محفوظ علاج کا خمیازہ: شہر میں بچوں میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ

The sea is open, the front is hot US blockade remains, agreement is close
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

سمندر کھلا، محاذ گرم: امریکہ کی ناکہ بندی برقرار، معاہدہ قریب

Global pressure against Israel increases, calls for strict measures from the European Union
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے خلاف عالمی دباؤ میں اضافہ، یورپی یونین سے سخت اقدامات کا مطالبہ

Prime Minister Shehbaz Sharif arrives in Antalya, important meetings with world leadership expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف انطالیہ پہنچ گئے، عالمی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.