Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلفٹ بالپاکستان اسپورٹس بورڈ فرینڈلی میچ کے لیے قومی فٹبال ٹیم کو روس...

پاکستان اسپورٹس بورڈ فرینڈلی میچ کے لیے قومی فٹبال ٹیم کو روس بھیجنے کے لیے متحرک

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے رواں ماہ فٹبال ٹیم روس بھیجنے کی کوششیں شروع کردیں۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے آفیشل فرینڈلی میچ سے انکار کے بعد پی ایس بی ازخود ٹیم بھیجنے کیلئے متحرک ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشین نے میچ کےلیے پی ایف ایف سے رابطہ کرلیا ہے۔ اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن کے شیخ ریحان نے پی ایف ایف کو خط لکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق روس میں فٹبال میچ کھیلنے کی دعوت سرکاری سطح پر ملی ہے، دعوت سفارتی ذرائع سے روس کی وزارت کھیل نے بھجوائی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن اس سے قبل روس سے اس ماہ فرینڈلی میچ کھیلنے سے انکار کر چکا ہے۔ پی ایف ایف نے کم وقت کی وجہ سے 11 اکتوبر کو کھیلنے سے انکار کیا تھا۔

تاہم ذرائع نے بتایا کہ پی ایف ایف کی منتخب ٹیم کے علاوہ کوئی اور ٹیم قومی فٹبال ٹیم نہیں کہلا سکتی۔ اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشین رجسڑڈ باڈی ہے، اس کو اجازت لینا لازمی ہے۔ اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن کی درخواست پرغور کیا جا رہا ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this