Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلفٹ بالچیمپیئنز لیگ: بینفیکا کی مسلسل دوسری فتح، اٹلیٹیکو میڈرڈ کو 4-0 کے...

چیمپیئنز لیگ: بینفیکا کی مسلسل دوسری فتح، اٹلیٹیکو میڈرڈ کو 4-0 کے بڑے مارجن سے شکست

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز لیگ کے ایک میچ میں بینفیکا اور اٹلیٹیکو میڈرڈ آمنے سامنے تھے جہاں بینفیکا کے کھلاڑیوں کریم اکتورکوگلو، اینجل ڈی ماریا، الیگزینڈر باہ، اور اورکون کوکو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدھ کے دن اٹلیٹیکو میڈرڈ کو 4-0 سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ بینفیکا نے چیمپئنز لیگ میں اپنی مسلسل دوسری فتح حاصل کی۔

میچ کے 13 ویں منٹ میں اٹلیٹیکو میڈرڈ کے دفاع کی غلطی سے کریم اکتورکوگلو کو گول کرنے کا موقع ملا۔ اس کے بعد، میزبان ٹیم نے کچھ اچھے مواقع بنائے، جن میں وینجیلس پاولیدیس کا ایک شاٹ پوسٹ سے ٹکرایا۔ لیکن اٹلیٹیکو میڈرڈ کی ایک اور غلطی کی وجہ سے بینفیکا کو پنالٹی مل گئی، جسے اینجل ڈی ماریا نے کامیابی سے گول میں تبدیل کر دیا۔

Benfica’s Alexander Bah celebrates after scoring his side’s third goal against Atletico Madrid in Lisbon
Benfica’s Alexander Bah celebrates after scoring his side’s third goal against Atletico Madrid in Lisbon
Photo-AP

اس کے بعد کھیل کے 75 ویں منٹ میں، الیگزینڈر باہ نے ہیڈرکے ذریعے گول کرکے بینفیکا کی برتری میں اضافہ کیا۔ اس کے بعد، میڈرڈ کے رینلڈو منڈاوا کی طرف سے بینفیکا کے متبادل کھلاڑی زیوکی امڈونی کو فاؤل کرنے کی وجہ سے بینفیکا کو پنالٹی ملی جس پر ، اورکون کوکو نے کامیابی سے گول کیا اور یوں بینفیکا نے اٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف اپنی برتری 4-0 تک بڑھا لی۔
Benfica players celebrate after Orkun Kokcu scores their fourth goal
Benfica players celebrate after Orkun Kokcu scores their fourth goal
Photo-Reuters

اٹلیٹیکو میڈرڈ کے گول کیپر جان اوبلاک نے آخر میں کئی بہترین سیو کیے، جس کی وجہ سے مزید گولز کا خطرہ ٹل گیا۔ لیکن اٹلیٹیکو میڈرڈ بینفیکا کے خلاف کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی جس وجہ سے میچ کا فیصلہ یکطرفہ طور پر بینفیکا کے حق میں چلا گیا۔

Latest articles

چیمپیئنز لیگ: مانچسٹر سٹی کی خراب فارم برقرار، فیینورڈ کے خلاف 3-3 سے ڈرا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی نے چیمپئنز لیگ میں...

تحریک انصاف کی قیادت نے مایوس کیا: شوکت یوسفزئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی...

آرسنل کی چیمپئنز لیگ میں شاندار واپسی، اسپورٹنگ کے خلاف پانچ گول سے فتح

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آرسنل نے چیمپئنز لیگ کے اہم...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

More like this