Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی الیکشن مہم چلائیں گے

60ee5886923f0

اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی الیکشن مہم چلائیں گے

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر ایک بار پھے سرگرم ہوگئے ہیں اور انہوں نے انٹر پارٹی الیکشن کے لیے ملک گیر مہم چلانے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر انٹرا اس بار پارٹی الیکشن کیلئے سامنے آئے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ نظریاتی کارکن پارٹی میں شفاف انتخابات کے لئے آگے آئیں، کارکن انٹرا پارٹی الیکشن کو یقینی بنانے کیلئے متحرک ہوں کیوں کہ کارکنان کو پارٹی کو تباہی سے بچانے کے لئے آگے آنا ہوگا، جس کے لیے ملک گیر مہم چلاؤں گا۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کےانٹراپارٹی انتخابات کو کالعدم قراردیتےہوئے دوبارہ 20 دن میں انتخابات کرانے کی ہدایت کی ہے، الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات متنازعہ تھے، جماعت اپنے پارٹی آئین کے تحت صاف شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہی اس لیے 22 جون کے پارٹی انتخابات کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ ایک سال کا وقت دینے کے باوجود پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی انتخابات منعقد نہیں کرائے، سیکشن 215 کے تحت 20 روز میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کرائے، پی ٹی آئی 20 روز میں الیکشن نہ کرانے پر انتخابی نشان کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کے انتخابات کے لیے اہل نہیں ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پارٹی آئین 2017ء کے تحت انٹر پارٹی الیکشن میں تمام پارٹی عہدیداران 4 سال کیلئے منتخب ہوں گے، پی ٹی آئی کے عہدیداران کی مدت 13 جون 2021ء کو ختم ہوچکی ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے 2019ء میں کورونا وباء کے باعث ایک سال کا وقت لیا گیا لیکن اب 20 روز میں انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 215 پانچ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے بہت افسوس ہوا، اس نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے، الیکشن کمیشن نے یہ نہیں کہا تھا کہ پارٹی الیکشن آئین کے مطابق نہیں ہوئے بلکہ کہا تھا کہ دستاویزات پورے نہیں ہیں، ہم ‏الیکشن کمیشن کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کے فیصلے کوچیلنج کریں گے۔

Post navigation

Previous: پی ٹی آئی کو سیاسی سرگرمیوں کی مکمل اجازت ہے،ںگران وزیراعظم
Next: سموگ: لاہور میں ریستوران بند ہونے سے ’اربوں کا نقصان‘

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

یہ بھی پڑہیے

Major economic breakthrough for Iran after the war, $300 billion project under consideration
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

جنگ کے بعد ایران کے لیے بڑی معاشی پیش رفت، 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر غور

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

Major economic breakthrough for Iran after the war, $300 billion project under consideration
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

جنگ کے بعد ایران کے لیے بڑی معاشی پیش رفت، 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر غور

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.