Saturday, October 5, 2024
HomeTop Newsپنجاب، کے پی، اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 5.7 ریکارڈ

پنجاب، کے پی، اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 5.7 ریکارڈ

پنجاب، کے پی، اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 5.7 ریکارڈ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) منگل کو 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد پنجاب، خیبرپختونخوا اور وفاقی دارالحکومت کے کئی علاقے لرز گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب کے شہروں سرگودھا، چنیوٹ، ملتان، ڈیرہ غازی خان،جھنگ، گوجرانوالہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، ساہیوال، چیچہ وطنی، لودھراں، دنیاپور، کہروڑ پکا اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ادھر پشاور، ڈیرہ اسمعٰیل خان اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ گھروں، دکانوں سے باہر نکل آئے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments