Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

نیتن یاہو کے ساتھ مشاورت نہیں ہو گی،بائیڈن کاغزہ جنگ بندی سے متعلق حتمی معاہدے پر غور

1 minute read
صدارتی مباحثے میں میری کارکردگی اچھی نہیں رہی جس کی وجہ غیر ملکی دوروں کے باعث نیند میں خلل ہے،امریکی صدر جوبائیڈن

نیتن یاہو کے ساتھ مشاورت نہیں ہو گی،بائیڈن کاغزہ جنگ بندی سے متعلق حتمی معاہدے پر غور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک جانب غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان فائر بندی کے لیے وساطت کار “آخری سمجھوتے” پر غور کر رہے ہیں تو دوسری جانب اسرائیل میں وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف غصے کی لہر میں شدت آ رہی ہے۔ ان پر قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے بالخصوص دو روز قبل غزہ میں 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں سامنے آنے کے بعد !

امریکی وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز واضح کیا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے حتمی سمجھوتے کے حوالے سے حکمت عملی متعین کرنے کے لیے قومی سلامتی کی ٹیم کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں یرغمالیوں کی رہائی یقینی بنانے کے لیے جاری کوششوں میں آئندہ کے اقدامات زیر بحث آئے جن میں دونوں وساطت کار قطر اور مصر کے ساتھ مشاورت جاری رکھنا شامل ہے۔

وائٹ ہاؤس سے پیٹسبرگ روانہ ہونے سے پہلے بائیڈن نے باور کرایا کہ نیتن یاہو قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتا طے پانے کے لیے کافی کوششیں نہیں کر رہے ہیں۔ بائیڈن نے واضح کیا کہ “ہم نیتن یاہو کے ساتھ مذاکرات نہیں کر رہے ہیں بلکہ میں مصر اور قطر میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہوں”۔

امریکی نیوز ویب سائٹ axios کے مطابق یہ اس جانب اشارہ ہے کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے پیش کردہ سابقہ حتمی تجویز اسرائیل کے ساتھ مزید مشاورت کے بغیر مصر اور قطر کے سامنے پیش کی جائے گی۔

نیتن یاہو نے گذشتہ روز یہ عزم دہرایا تھا کہ اسرائیلی فوج فلاڈلفیا (صلاح الدین) راہ داری سے باہر نہیں جائے گی۔ یہ مصر کے ساتھ غزہ کی پٹی کی جنوبی سرحد پر پھیلی 14.5 کلو میٹر طویل ایک تنگ پٹی ہے۔ نیتن یاہو کے مطابق اس حوالے سے کسی دباؤ میں نہیں آیا جائے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے مذکورہ راہ داری پر کنٹرول برقرار رکھنے کے نیتن یاہو کے مطالبے کے بارے میں کہا ہے کہ “یہ ایک غیر ضروری قید ہے جو ہم نے خود پر مسلط کر لی ہے”۔ گیلنٹ نے خبردار کیا کہ یرغمالیوں کی جانوں پر فلاڈلفیا راہ داری کو ترجیح دینا یہ اخلاقی طور پر شرم ناک ہے۔

ادھر اسرائیلی مظاہرین نے پیر کو مسلسل دوسرے روز سڑکوں پر آ کر احتجاج کیا۔ ملک کی سب سے بڑی ورکر یونین نے حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے عام ہڑتال کی کال دی۔

نیویارک میں فلسطین کے حامی اور اسرائیل کے لیے امریکی سپورٹ کے مخالف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

Tags: آخری سمجھوتے اسرائیل امریکی وائٹ ہاؤس حماس رکاوٹ غزہ کی پٹی فائر بندی

Post navigation

Previous: یوراگوئے کے لوئس سواریز نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
Next: جوشوا کِمِچ جرمن قومی فٹ بال ٹیم کے نئے کپتان منتخب

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

Trump's categorical stance China not needed on Iran issue
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے معاملے پر چین کی ضرورت نہیں، ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف

یہ بھی پڑہیے

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Sarah Taylor appointed first female coach of England men's team-AFP
  • کھیل

سارہ ٹیلر انگلینڈ مینز ٹیم کی پہلی خاتون کوچ مقرر

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

Trump's categorical stance China not needed on Iran issue
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے معاملے پر چین کی ضرورت نہیں، ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف

Russian ship sinks after mysterious explosions near Spain, suspected of carrying nuclear materials to North Korea
  • Top News
  • بین الاقوامی

اسپین کے قریب روسی جہاز پراسرار دھماکوں کے بعد ڈوب گیا، شمالی کوریا کیلئے ایٹمی سامان لے جانے کا شبہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.