Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلپاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت لیا

Published on

spot_img

پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق
پاکستان کے ارشد ندیم نے جمعرات کو جاری پیرس اولمپکس 2024 میں جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل میں گولڈ میڈل جیتا۔

ارشد نے اپنی دوسری کوشش میں 92.97 میٹر کا تھرو کیا جو ان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنے کے لیے کافی تھا۔

اس تھرو نے اولمپک ریکارڈ بھی قائم کیا جو اس سے قبل ناروے کے اینڈریاس تھورکلڈسن کے پاس تھا جنہوں نے 2008 کے بیجنگ گیمز میں حاصل کیا تھا۔

پاکستان نے 32 سال کے وقفے کے بعد اولمپک میڈل جیتا پاکستان نے آخری بار اولمپک میڈل 1992 میں جیتا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو 4-3 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

دریں اثنا، ہندوستان کے نیرج چوپڑا، جو اپنےگولڈ میڈل کا دفاع کر رہے تھے، نے 89.45 کا تھرو کیا اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے 88.54 میٹر کی تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

دیکھیں:

یاد رہے کہ ملک کی جانب سے بھیجے گئے سات کھلاڑیوں میں سے چھ کو ان کے متعلقہ ایونٹس سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔

Latest articles

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...

پی ٹی آئی میں اختلافات، بشریٰ بی بی احتجاج کی ناکامی کی ذمہ دار قرار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں احتجاج کی ناکامی کے بعد پاکستان تحریک...

More like this