Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

کاملا ہیرس کو 2024 کے انتخابات میں امیدوار نامزد کرنے کے لیے ووٹنگ شروع

7599

کاملا ہیرس کو 2024 کے انتخابات میں امیدوار نامزد کرنے کے لیے ووٹنگ شروع

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں ڈیمو کریٹس نے نائب صدر کاملا ہیرس کو 2024 کے صدارتی انتخابات میں امیدوار نامزد کرنے کے لیے ووٹنگ شروع کر دی گئی۔

وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مدِ مقابل حصہ لیں گی، جو نومبر میں وائٹ ہاؤس میں نئی چار سالہ مدت کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔

5 روزہ الیکٹرونک ووٹنگ کے پہلے روز تقریباً 4 ہزار ڈیمو کریٹس کارکنوں اور سیاستدانوں نےکاملا ہیرس کی حمایت کے لیے اپنے دستخط روانہ کیے، ووٹنگ 19 سے 22 اگست تک ہونے والے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن سے پہلے کروائی جا رہی ہے۔

توقع ہے کہ کاملہ ہیرس آئندہ چند روز میں اپنے ساتھ نائب صدر کے لیے امیدوار کے نام کا اعلان کریں گی، بعد ازاں سخت مقابلے والی متعدد ریاستوں میں ریلیوں کے لیے جائیں گی، صدر منتخب ہونے کے لیے ان ریاستوں میں کامابلی کاملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں کے لیے ضروری ہے۔

کاملا ہیرس کی نامزدگی کے لیے ووٹنگ میں شریک ڈیمو کریٹس کا چناؤ ابتدا میں رواں برس کے اوائل صدر جو بائیڈن کے دوبارہ الیکشن لڑنے کی نامزدگی کے لیے پرائمری الیکشنز اور کاکسز میں کیا گیا تھا۔

تاہم جون میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک صدارتی مباحثے میں خراب کارکردگی کے بعد 81 سالہ صدر جو بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم ختم کردی تھی اور 59 سالہ ہیرس کی نامزدگی کی حمایت کی تھی، اس کے بعد جماعت سے وابستہ افراد ان کی حمایت میں متحد ہو گئے، نامزدگی کے لیے کوئی اور بڑا حریف کاملا ہیرس کے لیے سامنے نہیں آیا۔

ڈیمو کریٹک نیشنل کمیٹی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کاملا ہیرس نے جماعت میں نامزدگی کے لیے مقابلے میں پیٹیشنز پر دستخط کرنے والے 99 فیصد ڈیلیگیٹس کی حمایت حاصل کر لی ہے جبکہ کوئی اور کامیابی کے لیے ضروری 300 دستخطوں کی حد عبور نہیں کرسکا۔

پارٹی کے نیشنل چیئر جیمی ہیریسن نے کہا کہ آئندہ دنوں میں ہمارے ڈیلیگیٹس پر بھاری ذمے داری ہے، ان کے پاس تاریخ رقم کرنے کا موقع بھی ہے کہ وہ اپنے ووٹوں سے یقینی بنائیں کہ کاملا ہیرس نومبر کے الیکشن میں ہر ریاست میں بیلٹ پر ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی نے اس بے مثال لمحے میں نامزدگی کی ایک ایسی امیدوار کے لیے متحد ہونے کی غرض سے شفاف، جمہوری اور منظم طریقہ کار اپنایا جو یہ ریکارڈ سے ثابت کر چکی ہیں کہ وہ آئندہ جدوجہد میں ہماری قیادت کریں گی۔

یاد رہے کہ کاملا ہیرس امریکا کی ایک بڑی جماعت کی صدارتی نامزدگی حاصل کرنے والی پہلی سیاہ فام اور جنوبی ایشیائی خاتون ہوں گی جبکہ 5 نومبر کو امریکا میں پولنگ میں 100 دن سے بھی کم کا وقت رہ گیا ہے۔

Tags: امریکا ڈیمو کریٹس ریپبلکن امیدوار صدارتی انتخابات کاملا ہیرس

Post navigation

Previous: اسماعیل ہنیہ کا قتل غزہ جنگ بندی مذاکرات میں مددگار نہیں ہوگا،امریکی صدر
Next: اہم ٹیسٹ کھلاڑیوں کا بنگلہ دیش اے کے خلاف پاکستان شاہینز کی جانب سے کھیلنے کا امکان

Tensions over the Strait of Hormuz, China warns the world, ceasefire in danger
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز پر تناؤ، چین نے دنیا کو خبردار کر دیا،جنگ بندی خطرے میں

Trump's big claim Iran ready for deal, disagreement with allies over Hormuz blockade
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ایران ڈیل کو تیار، ہرمز ناکہ بندی پر اتحادیوں سے اختلاف

Turkey-Israel tensions escalate, Netanyahu makes serious accusations and harsh statements
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ترکیہ-اسرائیل کشیدگی میں تیزی، نیتن یاہو پر سنگین الزامات اور سخت بیانات

یہ بھی پڑہیے

Major revelation on private schools in Islamabad, case of stopping scholarships worth billions comes to light
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد کے نجی اسکولوں پر بڑا انکشاف، اربوں کی اسکالرشپ روکنے کا معاملہ سامنے آ گیا

Women's T20 World Cup 2026 prize money announced-ICC
  • کھیل

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی انعامی رقم کا اعلان

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Tensions over the Strait of Hormuz, China warns the world, ceasefire in danger
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز پر تناؤ، چین نے دنیا کو خبردار کر دیا،جنگ بندی خطرے میں

Major revelation on private schools in Islamabad, case of stopping scholarships worth billions comes to light
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد کے نجی اسکولوں پر بڑا انکشاف، اربوں کی اسکالرشپ روکنے کا معاملہ سامنے آ گیا

Trump's big claim Iran ready for deal, disagreement with allies over Hormuz blockade
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ایران ڈیل کو تیار، ہرمز ناکہ بندی پر اتحادیوں سے اختلاف

Turkey-Israel tensions escalate, Netanyahu makes serious accusations and harsh statements
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ترکیہ-اسرائیل کشیدگی میں تیزی، نیتن یاہو پر سنگین الزامات اور سخت بیانات

Important economic forum in Washington, important meetings with Finance Minister Aurangzeb are scheduled.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن میں بڑا معاشی فورم، وزیرِ خزانہ اورنگزیب کی اہم ملاقاتیں شیڈول

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.