الرئيسيةکھیلکرکٹسابق بھارتی بلے باز انشومن گایکواڈ 71 سال کی عمر میں انتقال...

سابق بھارتی بلے باز انشومن گایکواڈ 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

Published on

spot_img

سابق بھارتی بلے باز انشومن گایکواڈ 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق کرکٹ حکام نے جمعرات کو بتایا کہ ہندوستان کے سابق بلے باز اور دو بار قومی کوچ انشومن گایکواڈ کینسر کے ساتھ طویل جنگ کے بعد 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

گائیکواڑ کا بدھ کو مغربی شہر بڑودہ میں صحت کی مختلف پیچیدگیوں میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال ہوگیا۔

انہوں نے قومی ٹیم کے سلیکٹر اور کوچ بننے سے پہلے ہندوستان کے لیے 40 ٹیسٹ اور 15 ون ڈے کھیلے۔

گایکواڈ نے 70 ٹیسٹ اننگز میں 1,985 رنز بنائے، 1982-83 کی سیریز میں پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ 201 رنز بنائے۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے سکریٹری جے شاہ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ مسٹر آنشومن گائیکواڑ کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ میں گہری تعزیت کرتا ہوں.

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی بلے باز کی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نےایکس پر لکھا کہ وہ ایک ہونہار کھلاڑی اور ایک شاندار کوچ تھے ان کے انتقال سے دکھ ہوا ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت۔

گایکواڈ ایک ایسے دور میں ویسٹ انڈیز کے تیز گیند بازوں کا بے خوفی سے سامنا کرنے کے لیے جانے جاتے تھے جب نہ ہیلمٹ تھے اور نہ ہی باؤنسرز پر پابندیاں تھیں۔

Latest articles

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)...

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ...

پینٹاگان کی سعودی عرب کو ٹاؤ میزائل کی فروخت کی ڈیل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزارت دفاع "پینٹاگان" نے سعودی عرب کو "ٹاؤ" میزائل...

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 90 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ بنانے کا...

More like this