غزہ: اسمٰعیل ہنیہ کے گھر کے قریب رپورٹنگ کرنے والے 2 صحافی اسرائیلی حملے میں جانبحق
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فضائی حملے میں الجزیرہ کے عربی نمائندے اسماعیل الغول اور ان کے کیمرہ مین رامی الریفی شمالی غزہ میں رپورٹنگ کے دوران جانبحق ہوگئے.
ابتدائی معلومات کے مطابق غزہ شہر کے مغرب میں واقع شطی پناہ گزین کیمپ میں عرب صحافی اسمٰعیل الغول اور کیمرا مین رامی الریفی, اسمٰعیل ہنیہ کے گھر کے قریب رپورٹنگ کررہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی پر فضائی حملہ کیا گیا۔
اسرائیلی فورسز کی جانب سے کیےگئے صحافیوں کو علاقے سے فوری طور پر نکلنے کا حکم دیا گیا اور انہوں نے اس حکم کی تعمیل کرتے ہوئے فوری طور پر وہاں سے روانہ ہونے لگے لیکن اس دوران ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اسمٰعیل الغول اور رامی الریفی نے صحافیوں والی جیکٹ پہن رکھی تھی اور ان کی گاڑی پر یہ پریس کا نشان بالکل واضح تھا، انہوں نے آخری بار اپنے ڈیسک سے فضائی حملے سے 15 منٹ پہلے رابطہ کیا تھا۔
اپنے نیوز چینل کو کی گئی آخری کال کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ غزہ میں ایک گھر پر حملے کی کوریج کررہے تھے کہ انہیں فوری طور پر وہاں سے نکلنے کا حکم ملا، انخلا کے حکم پر عمل کرتے ہوئے دونوں علاقے سے نکلے تو دوسرے حملے میں ان کی کار کو نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 108 صحافی اور 165 میڈیا ورکر شہید کیے جاچکے ہیں۔