Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستانآذربائیجان کے صدر 11 سے 12 جولائی تک پاکستان کا دورہ کریں...

آذربائیجان کے صدر 11 سے 12 جولائی تک پاکستان کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ

Published on

spot_img

آذربائیجان کے صدر 11 سے 12 جولائی تک پاکستان کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف 11 سے 12 جولائی تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران صدر الہام علیوف صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیاہے کہ فریقین دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔

توقع ہے کہ دورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

بیان کے مطابق آذربائیجان کے صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون اور قیادت کی سطح پر بات چیت کی عکاسی کرتا ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this