Friday, July 5, 2024
کھیلکراچی سپورٹس فیسٹیول: نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے...

کراچی سپورٹس فیسٹیول: نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کی ایک کوشش

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سپورٹس فیسٹیول کی تقریب اختتام پذیر ہوگئی، اس فیسٹیول میں 40سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔

ایڈیشنل کمشنر کراچی ون سید غلام نے سائیکل ریس کا افتتاح کیا، سائیکل ریس مزار قائد سے شروع ہوکر شاہراہ فیصل سٹار گیٹ پرواقع کمشنر کراچی آفس پر اختتام پذیر ہوئی، 26 کلو میٹر ریس میں 40 سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا ، کمشنر کراچی سید حسن نقوی اختتامی تقریب میں شریک ہوئے اور ریس کے انعقاد پر منتظمین اور سائیکلسٹس کو مبارکباد پیش کی۔

Cash prizes awarded to cycle race winners
Cash prizes awarded to cycle race winners

کمشنر کراچی حسن نقوی کا تقریب کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپورٹس فیسٹیول کا دوسرا مرحلہ اگست میں شروع کیا جا ئے گا، سپورٹس ایونٹ کا مقصد شہر میں تفریحی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے ،ہمارا مقصد نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچا کر صحت مند، کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کرنا ہے۔

ریس میں پہلی پوزیشن بلال بلوچ دوسری عزیر وسیم تیسری پوزیشن زکریا بلوچ اور چوتھی پوزیشن ہاشم بلوچ نے حاصل کی، آخر میں کمشنر نے جیتنے والوں میں کیش انعامات اور میڈلز تقسیم کئے۔

دیگر خبریں

Trending

Andy Murray's long farewell begins with emotional doubles defeat

اینڈی مرے کے الوداعی ومبلڈن کا آغاز اپنے...

0
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق جمعرات کو تین بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن اینڈی مرے کے لیے یہ ایک جذباتی...