Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

تمام ایجنسیاں عدالت کا حکم تسلیم کرنے کی پابند ہیں، لاہور ہائی کورٹ

1744264-LahoreHighCourtLHC-1530154208

تمام ایجنسیاں عدالت کا حکم تسلیم کرنے کی پابند ہیں، لاہور ہائی کورٹ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ میں رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ڈاکٹر شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیے کہ تمام ایجنسیاں عدالت کا حکم تسلیم کرنے کی پابند ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس امجد رفیق نے شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ پولیس نے کیا ہر چیز کی محکمہ داخلہ سے اجازت لینی ہے ؟ اگر پولیس ایک بندے کو نہیں ڈھونڈ سکتی تو پھر ہم کسے کہیں ؟ پولیس کا عدالتوں کے ساتھ بھی یہی رویہ ہے، کل یہی لوگ عدالتوں میں ریلیف لینے کے لیے کھڑے ہوں گے، ہمارے سامنے روز ایک پولیس اہلکار کھڑا ہوتا ہے کہ ہمیں تھوڑا سا وقت دے دیں ہم ڈھونڈ رہے ہیں۔

اس پر اسنپکٹر جنرل نے کہا کہ حکومت نے اسی کام کے لیے آرگنائزڈ کرائم یونٹ بنایا ہے، جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیے کہ اگر آپ اسے آرگنائزذ کرائم یونٹ میں لے جا رہے ہیں تو پھر ہمیں بتا دیں ، کون مغوی کو اٹھا کر لے گئے؟ کیا طالبان تھے؟ کون لوگ تھے؟ آپ کے پاس ایسے لوگوں کی لسٹ ہوگی۔

آئی جی پنجاب نے بتایا کہ مغوی کی آخری لوکیشن بحریہ ٹاؤن کی ہے، ہمیں جیو فینسنگ کے لیے ڈیٹا چاہیے، ہمیں جیو فینسنگ کے لیے اجازت دی جائے۔

اس پر عدالت نے کہا کہ کیا ہم نے اجازت دینی ہے؟ اتنے معصوم لوگ ہیں آپ؟ آئی نے جواب دیا کہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ہمیں جیو فینسنگ کا ڈیٹا نہیں مل رہا، موبائل کمپنیاں ہمیں ڈیٹا نہیں دے رہی ہیں، آپ کی اجازت ہوگی تو ہی ہمیں ڈیٹا ملے گا۔

اس پر جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ سی ڈی آر کے لیے میں الگ ہدایت دوں، جیو فینسنگ کے لیے الگ ہدایت دوں، سی ڈی آر کی اجازت عدالت نے کس لیے دی تھی؟ آپ لوگوں کی اپنی عقل کام نہیں کرتی۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ جیو فینسنگ سی ڈی آر سے مختلف ہوتی ہے، جیو فینسنگ میں اس علاقے کے ٹاورز کا ڈیٹا ملتا ہے، عدالت نے دریافت کیا کہ کتنی دیر میں یہ ہو جائے گا، کیا 6 ماہ میں ہو جائے گا؟ آئی جی صاحب کو کون تعینات کرتا ہے؟ وزیر اعلٰی یا وفاقی حکومت ؟ تا کہ میں ان سے پوچھوں کے کیسے آئی جی لگا دیتے ہیں وہ جو آ کر ہمیں یہاں کہانیاں سناتے ہیں۔

عدالت نے وکیل درخواستگزار سے مکالمہ کیا کہ پولیس آپ کے بندے کو نہیں دینا چاہتی، آپ کو بات سمجھ آ گئی ہے؟ آپ بتائیں کے بندہ کہاں ہے آپ کا ؟

اس پر وکیل درخواستگزار نے کہا کہ ڈاکٹر شہباز گل نے ہمیں پیغام پہنچایا ہے اور وی لوگ بھی کیا ہے کہ انہیں فون آیا ہے کہ عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں، بندہ چھوڑ دیں گے، ہمیں لگتا ہے کہ ہمارا بندہ ایجنسیوں کے پاس ہے۔

اس پر عدالت نے ائی جی پنجاب سے مکالمہ کیا کہ آپ رابطہ کریں ایجنسیوں سے اور ان سے پوچھیں کہ آپ پر یہ الزام ہے جواب دیں، ساتھ ہی عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کو ہدایت دی کہ آج ساری کمپنیوں کے فوکل پرنسز کو 2 بجے بلایں، ایسا کرتے ہیں کہ دو سے تین وکیلوں کا ایک وفد بنا پر محکمہ داخلہ کو بھیج دیتے ہیں، وفد محکمہ داخلہ سے کہے کہ ایجنسیوں سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کی جائے، تمام ایجنسیاں عدالت کا حکم تسلیم کرنے کی پابند ہیں۔

جسٹس امجد رفیق نے مزید ریمارکس دیے کہ اگر آئی بی نہیں کرے گی تو ہم ایف آئی اے کو کہہ دیں گے، اگر وہ بھی نہیں کرے گی تو ہم آئی ایس آئی کو کہہ دیں گے اور آخر میں پاکستان کے عوام کو کہوں گا کہ آپ بندہ ڈھونڈ دیں۔

بعد ازاں عدالت نے دو بجے موبائل کمپنیز کے نمائندوں کو جیو فینسنگ کے بارے میں جواب دینے کے لیے طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت 4 جولائی تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ 27 جون کو لاہور ہائی کورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور آئی جی پنجاب کو کل طلب کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ 14 جون کو عدالت نے شہباز گل کے بھائی کی مبینہ اغوا کی بازیابی پر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی تھی۔

وکیل نے الزام عائد کیا تھا کہ غلام شبیر جب اسلام آباد جا رہے تھے تو پولیس نے انہیں ’اٹھا‘ لیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ مغوی کی جان کو خطرہ ہے کیونکہ پولیس درخواست گزار کو ان کے حوالے سے کچھ نہیں بتا رہی۔

Tags: تسلیم کرنے کی پابند تمام ایجنسیاں عدالت کا حکم لاہور ہائی کورٹ

Post navigation

Previous: کشمالہ طلعت پاکستان کی پہلی خاتون اولمپک میڈلسٹ بننے کے لیے پرعزم
Next: ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا شاندار مظاہرہ

Iran-US tensions Negotiations stalled, Iranian Foreign Minister arrives in Russia, important meeting with Putin expected
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکہ کشیدگی: مذاکرات تعطل کا شکار، ایرانی وزیر خارجہ روس پہنچ گئے، پیوٹن سے اہم ملاقات متوقع

Debt burden and inflation risk increase concerns ahead of budget
  • Top News
  • پاکستان

قرضوں کا بوجھ اور مہنگائی کا خطرہ، بجٹ سے پہلے تشویش میں اضافہ

Iran's new offer Ceasefire in exchange for opening Hormuz, proposal to postpone nuclear talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی نئی پیشکش: ہرمز کھولنے کے بدلے جنگ بندی، ایٹمی مذاکرات مؤخر کرنے کی تجویز

یہ بھی پڑہیے

Iran-US tensions Negotiations stalled, Iranian Foreign Minister arrives in Russia, important meeting with Putin expected
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکہ کشیدگی: مذاکرات تعطل کا شکار، ایرانی وزیر خارجہ روس پہنچ گئے، پیوٹن سے اہم ملاقات متوقع

Debt burden and inflation risk increase concerns ahead of budget
  • Top News
  • پاکستان

قرضوں کا بوجھ اور مہنگائی کا خطرہ، بجٹ سے پہلے تشویش میں اضافہ

Iran's new offer Ceasefire in exchange for opening Hormuz, proposal to postpone nuclear talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی نئی پیشکش: ہرمز کھولنے کے بدلے جنگ بندی، ایٹمی مذاکرات مؤخر کرنے کی تجویز

Bangladesh announces squad for Test series against Pakistan-BCB
  • کھیل

بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Debt burden and inflation risk increase concerns ahead of budget
  • Top News
  • پاکستان

قرضوں کا بوجھ اور مہنگائی کا خطرہ، بجٹ سے پہلے تشویش میں اضافہ

Iran's new offer Ceasefire in exchange for opening Hormuz, proposal to postpone nuclear talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی نئی پیشکش: ہرمز کھولنے کے بدلے جنگ بندی، ایٹمی مذاکرات مؤخر کرنے کی تجویز

High-level meetings in China, President Zardari's visit begins today
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

چین میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، صدر زرداری کا دورہ آج سے شروع

Arrival of US delegation, Iran's tough stance - negotiations uncertain
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکی وفد کی آمد، ایران کا سخت مؤقف—مذاکرات غیر یقینی کا شکار

Sohail Asif's leadership, historic progress of Pakistani startups
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

سہیل آصف کی قیادت، پاکستانی اسٹارٹ اپ کی تاریخی پیش رفت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.