اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق روہت شرما نے بدھ کو نیو یارک میں آئرلینڈ کے خلاف ہندوستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے میچ کے دوران ٹی ٹوئنٹی میں 4,000 رنز کو عبور کیا۔
ہندوستانی کپتان نے یہ سنگ میل اپنی 144ویں اننگز میں حاصل کیا اور وہ ویرات کوہلی (4038) کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے بلے باز ہیں بابر اعظم (4023) دو ہندوستانیوں کے علاوہ واحد دوسرے بلے باز ہیں جنہوں نے 4000 رنز کو عبور کیا۔
اپنے پورے کیریئر میں، روہت نے پانچ سنچریاں اور 30 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں.
ادھر گروپ اے کے دوسرے میچ میں ہندوستان نے آئرلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔