Saturday, October 5, 2024
Homeپاکستانسعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تاریخوں پر مشاورت جاری ہے:...

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تاریخوں پر مشاورت جاری ہے: حکومتی ذرائع

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تاریخوں پر مشاورت جاری ہے: حکومتی ذرائع

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان مؤخر ہونے کی اطلاعات پر حکومتی مؤقف سامنے آگیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تاریخوں پر مشاورت جاری ہے اور ابھی تک کسی حتمی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کا بتانا ہےکہ دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے حکام دورےکی تاریخ پر مشاورت کررہے ہیں جب کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سعودی حکام سے ولی عہد کے دورے سے متعلق رابطے میں ہیں۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments