
مشیر وزیراعلی خیبرپختونخوا مشعل اعظم یوسفزئی کو 3 کروڑ ہتک عزت کا نوٹس جاری
وزیراعلی کی مشیر مشعال یوسفزئی کو ہتک عزت کا نوٹس پی ٹی آئی کے سینئر وکیل معظم بٹ نے کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔
نوٹس کا متن ہے کہ مشعل اعظم 14 دن کے اندر مجھ پر لگائے گئے الزامات کی وضاحت دے.
متن میں لکھا ہے کہ مشعل اعظم نے میرے خلاف ہتک آمیز مواد کی سوشل میڈیا پر تشہیر کی.
متن کے مطابق خاتون صحافی نے مشیر وزیراعلی کے لئے گاڑی 1 کروڑ 70 لاکھ گاڑی خریدنے کی خبر دی تھی.
نوٹس کا متن ہے کہ خاتون صحافی کے موقف کے لئے رابطہ کیا تو مشعال اعظم نے واٹس ایپ میسج میں مجھ پر بھی الزام لگایا ہے.
نوٹس کا متن ہے کہ مشعال یوسفزئی الزامات کی وضاحت کریں, اور معافی مانگیں۔
متن میں لکھا ہے کہ معافی نہیں مانگی گئی تو 3 کروڑ روپے کا کیس دائر کرے گے.