Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

وزیراعظم کی فرانسیسی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

55756-768x501

Islamabad: Ambassador of the Republic of France Amb. Nicolas Galey calls on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif on 3 April 2024.

وزیراعظم کی فرانسیسی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور فرانس کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرانسیسی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ فرانسیسی سفیر نے فرانس کے وزیر اعظم جبریل اٹل کی طرف سے تہنیتی خط پہنچایا۔ وزیراعظم نے تہنیتی پیغام پر فرانسیسی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فرانس کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں ،اگرچہ چند سال پہلے یہ تعلقات مشکل دور سے گزرے تھے لیکن اب دونوں ممالک دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ اپنی متعدد ملاقاتوں کا ذکر کیا جن میں 2022 میں اقوام متحد ہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس ، جون 2023 میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق نئے مالیاتی معاہدے سے متعلق پیرس کانفرنس میں ہونے والی ملاقاتیں شامل تھیں۔ انہوں نے جنوری 2023 میں جنیوا کانفرنس برائے ریزیلئنٹ پاکستان میں ورچوئل شرکت کے ذریعے صدر میکرون کی گرانقدر شراکت کو بھی سراہا۔ وزیراعظم نے صدر میکرون کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے دونوں فریقوں کی طرف سے باہمی تعاون بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور فرانسیسی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے فرانس کی جانب سے اعلیٰ فرانسیسی کمپنیوں کے کارپوریٹ لیڈروں کو جلد پاکستان کے دورے پر لانے کے اقدام کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے یہ بھی بتایا کہ معیشت کا استحکام حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ ملاقات میں غزہ اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم نے خطے میں فرانس کی امن کوششوں کو سراہا۔ فرانسیسی سفیر نے وزیر اعظم کا استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں دو طرفہ معاملات پر ہونے والی تازہ پیشرفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعاون پر بات چیت کے لئے فرانسیسی وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ روابط کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ فرانس اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہے۔

Tags: پاکستان تجارت سرمایہ کاری فرانس وزیراعظم

Post navigation

Previous: ایران کے خطرناک حملے کا خدشہ، اسرائیل نے ایئرڈیفنس سسٹم ہائی الرٹ کردیا
Next: غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے حماس اپنی شرائط پر قائم ہے، اسماعیل ہنیہ

Tensions over the Strait of Hormuz, China warns the world, ceasefire in danger
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز پر تناؤ، چین نے دنیا کو خبردار کر دیا،جنگ بندی خطرے میں

Major revelation on private schools in Islamabad, case of stopping scholarships worth billions comes to light
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد کے نجی اسکولوں پر بڑا انکشاف، اربوں کی اسکالرشپ روکنے کا معاملہ سامنے آ گیا

Trump's big claim Iran ready for deal, disagreement with allies over Hormuz blockade
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ایران ڈیل کو تیار، ہرمز ناکہ بندی پر اتحادیوں سے اختلاف

یہ بھی پڑہیے

Women's T20 World Cup 2026 prize money announced-ICC
  • کھیل

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی انعامی رقم کا اعلان

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Tensions over the Strait of Hormuz, China warns the world, ceasefire in danger
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز پر تناؤ، چین نے دنیا کو خبردار کر دیا،جنگ بندی خطرے میں

Major revelation on private schools in Islamabad, case of stopping scholarships worth billions comes to light
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد کے نجی اسکولوں پر بڑا انکشاف، اربوں کی اسکالرشپ روکنے کا معاملہ سامنے آ گیا

Trump's big claim Iran ready for deal, disagreement with allies over Hormuz blockade
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ایران ڈیل کو تیار، ہرمز ناکہ بندی پر اتحادیوں سے اختلاف

Turkey-Israel tensions escalate, Netanyahu makes serious accusations and harsh statements
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ترکیہ-اسرائیل کشیدگی میں تیزی، نیتن یاہو پر سنگین الزامات اور سخت بیانات

Important economic forum in Washington, important meetings with Finance Minister Aurangzeb are scheduled.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن میں بڑا معاشی فورم، وزیرِ خزانہ اورنگزیب کی اہم ملاقاتیں شیڈول

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.