وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین پر پابندی عائد کردی
اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کے لیے سرخ قالین بچھانے پر پابندی عائد کردی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تمام سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کے لیے سرخ قالین پرپابندی عائد کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے سرکاری تقریبات میں سرخ قالین کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا اور سرکاری تقریبات میں سرخ قالین کے استعمال پر تمام سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کے لیے بچھائے گئے سرخ قالین پر پابندی عائد کر دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صرف سفارتی تقریبات میں پروٹوکول کے سرخ قالین کے استعمال کی اجازت ہوگی۔