Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی

برازیل : بارش اور طوفان سے تباہی، 25 افراد ہلاک، ریسکیو کی کوششیں جاری

359651_8116155_updates

برازیل : بارش اور طوفان سے تباہی، 25 افراد ہلاک، ریسکیو کی کوششیں جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل کے جنوب مشرقی علاقوں میں بارش اور طوفان سے ہر طرف تباہی مچ گئی اور مختلف حادثات میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کی ریاست ریوڈی جنیرو میں بارش اور سیلاب سے ہزاروں لوگ بےگھر ہو گئے، ریو ڈی جنیرو میں 10 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اسپیریتو سانتو میں 17 اموات ہوئی اور متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں۔

برازیل کے ریسکیو حکام کے مطابق ریو ڈی جنیرو اور اسپیریتو سانتو میں صورتحال انتہائی خراب ہے اور ریسکیو ٹیمیں 24 گھنٹے رضا کارانہ کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔

ریسکیو ٹیموں نے ریو ڈی جنیرو میں بارش کے باعث تباہ ہونے والے گھر کے ملبے سے 16 گھنٹے بعد ایک بچی کو بحفاظت باہر نکالا، بچی کے ساتھ اس کے والد کی لاش بھی نکالی گئی جس نے بچی کو بچا رکھا تھا۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ہفتے کے آخر میں آنے والے سیلاب نے ریو ڈی جنیرو اور ایسپریتو سانتو کی ریاستوں کو بری طرح متاثر کیا جہاں حکام نے سیلاب کے باعث صورتحال کو ہنگامی قرار دے دیا۔

اتوار کو ایسپریتو سانتو میں مرنے والوں کی تعداد 4 سے بڑھ کر 17 ہو گئی، جہاں پانی کی سطح بارش کی عارضی طور پر کم ہونے کے باعث نیچے آگئی جس سے ریسکیو کارکنان کو آگے بڑھنے میں مدد ملی۔

سب سے زیادہ متاثرہ میونسپلٹی میموسو دو سول تھی، جو ایسپریتو سانتو کے جنوب میں تقریباً 25 ہزار باشندوں پر مشتمل ایک قصبہ ہے، جہاں سیلاب سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سیلابی پانی کے کم ہوتے ہی تباہ شدہ گدوں، کرسیوں اور گھریلو سامان سے گلیوں میں ملبے کے پہاڑ بن گئے ہیں۔

Tags: بارش برازیل تباہی طوفان

Post navigation

Previous: معاشی اشاریوں کو بلندی پر لے کر جانا ہے،معاشی اصلاحات کے لیے تمام اہم اقدامات کریں گے،وزیرتجارت
Next: غلام نبی میمن دوسری مرتبہ آئی جی سندھ تعینات

More efforts needed for lasting peace in the Middle East, says Chinese Foreign Minister
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے مزید کوششیں درکار ہیں، چینی وزیر خارجہ

US lifts naval blockade on Iran, peace deal expected to be signed on Friday
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا نے ایران پر بحری ناکہ بندی ختم کردی، امن معاہدے پر دستخط جمعہ کو متوقع

Punjab presents surplus budget of Rs 5.903 trillion, salary hike, big announcements for education and health
  • Top News
  • پاکستان

پنجاب کا 5.903 کھرب روپے کا سرپلس بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ، تعلیم و صحت کیلئے بڑے اعلانات

یہ بھی پڑہیے

Messi equals the record for most goals scored in a World Cup-AP
  • کھیل

میسی نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

More efforts needed for lasting peace in the Middle East, says Chinese Foreign Minister
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے مزید کوششیں درکار ہیں، چینی وزیر خارجہ

US lifts naval blockade on Iran, peace deal expected to be signed on Friday
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا نے ایران پر بحری ناکہ بندی ختم کردی، امن معاہدے پر دستخط جمعہ کو متوقع

Punjab presents surplus budget of Rs 5.903 trillion, salary hike, big announcements for education and health
  • Top News
  • پاکستان

پنجاب کا 5.903 کھرب روپے کا سرپلس بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ، تعلیم و صحت کیلئے بڑے اعلانات

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.