سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سرکاری گھر الاٹ کر دیا گیا

0
67

سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سرکاری گھر الاٹ کر دیا گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کو باتھ آئی لینڈ کراچی میں سرکاری گھر الاٹ کیا گیا ہے۔

حکومتِ پاکستان کے اسٹیٹ مینجمنٹ آفس نے سیکریٹری صدارتی سیکریٹریٹ کو اس حوالے سے مراسلہ ارسال کر دیا۔

صدر پنشن ایکٹ کے شیڈول کے پیرا بی ٹو کے مطابق عارف علوی کو سرکاری رہائش گاہ الاٹ کی گئی ہے۔