Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News

آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد، گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی منظوری

Untitled design (45)

آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد، گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی منظوری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کرتے ہوئے نگران حکومت نے دوسری بار گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے نظر ثانی کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی جس کا اطلاق یکم فروری 2024 سے ہوگا۔

گیس کی قیمت میں اضافہ گیس کمپنیوں کی ریونیو ضروریات کے مطابق ہوگا۔

پیٹرولیم ڈویژن نےگیس 67 فیصد تک مزید مہنگی کرنے کی تجویز دی تھی جس کے تحت گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ مانگا گیا تھا۔یہ گیس کی قیمتوں میں ایک سال میں تیسری بار اضافہ ہے۔

یاد رہے کہ آئندہ رمضان المبارک کے لیے پہلے ہی مختص 7 ارب 50 کروڑ روپے کے سبسڈی پیکج کی منظوری دیتے ہوئے گزشتہ روز کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آئندہ ساڑھے 4 ماہ کے دوران گیس صارفین سے 100 ارب روپے اضافی وصولی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا تھا۔

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے رہائشی صارفین کے مختلف سلیبس کے لیے تقریباً 70 سے 300 روپے فی یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو، یا ملین برٹش تھرمل یونٹ) کے نرخوں میں اضافے کی سمری پر غور کیا گیا تھا۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے صنعتی شعبے پر کراس سبسڈی کے بوجھ کو کم کرنے پر زور دیا، ان کی جانب سے صنعتی شعبے کے بعض کیپٹیو پاور پلانٹس (سی پی پیز) کو گیس سپلائی جاری رکھنے کی تجویز دیے جانے کا بھی بتایا گیا جب کہ ماضی میں فیصلے کیے گئے تھے کہ صنعتوں کو سی پی پیز سے اضافی پیداواری صلاحیت اور کم طلب والے قومی گرڈ پر منتقل کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران مختلف سیکٹرز اور رہائشی سلیبس کے لیے گیس قیمتوں میں اضافے سے متعلق سوالات اٹھائے گئے اور کیپٹیو پاور پلانٹس اور صنعت پر کراس سبسڈی کے اثرات اور سبسڈی میں کمی کی صورت میں دیگر صارفین پر اس کے اثرات کے حوالے سے اضافی ڈیٹا بھی طلب کیا گیا۔

اجلاس میں اس سوال پر بھی غور کیا گیا تھا کہ موجودہ مالی سال کے دوران 2 گیس کمپنیوں کے لیے طے کیے گئے 100 ارب روپے کے ریونیو گیپ کو کیسے پورا کیا جائے۔

اس مقصد کے لیے فورم نے آج دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا تھا جس میں گیس قیمتوں کے تعین سے متعلق تفصیلی بات چیت اور غور کیا گیا جبکہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ فروری کے وسط تک گیس نرخوں پر نظر ثانی کا وعدہ کیا گیا تھا۔

Tags: آئی ایم ایف پیٹرولیم ڈاکٹر شمشاد اختر گیس منظوری

Post navigation

Previous: پاک بحریہ نے چھٹی ہنگور کلاس آبدوز کی تیاری کا آغاز کردیا
Next: نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ جاری، گرفتار کرنے کا حکم

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

یہ بھی پڑہیے

Bangladesh beat Australia in ODI after 21 years-BCB
  • کھیل

بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.