Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Afghanistan
  • Top News
  • پاکستان

73 چوکیاں ملبے کا ڈھیر، 18 پر قبضہ: دہشت گردی کا ساتھ یا پاکستان، ڈی جی آئی ایس پی آر کا افغان طالبان کو سخت انتباہ

73 checkpoints are a pile of rubble, 18 are occupied Pakistan is a partner of terrorism, DG ISPR gives a stern warning to the Afghan Taliban

73 checkpoints are a pile of rubble, 18 are occupied Pakistan is a partner of terrorism, DG ISPR gives a stern warning to the Afghan Taliban

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز کی خبر کے مطابق آئی ایس پی آرکے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے افغان طالبان حکومت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں واضح طور پر فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں یا دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ انتخاب اب ناگزیر ہے۔ ہماری پہلی اور آخری ترجیح پاکستان کی سلامتی اور اس کے عوام کا تحفظ ہے۔

پریس کانفرنس میں سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات افغان طالبان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان فِتنہ الخوارج نے خیبر پختونخوا میں پاک۔افغان سرحد کے ساتھ 53 مختلف مقامات پر مربوط حملے کیے۔ ان حملوں میں بھاری اور ہلکے ہتھیاروں کے ساتھ مسلح کواڈ کاپٹرز بھی استعمال کیے گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج مکمل تیاری کے ساتھ موجود تھی اور فوری، مؤثر اور بھرپور جواب دیا گیا۔ 

مزید پڑھیے : سرحد پار حملوں کا سخت جواب:آپریشن غضب لِلحق میں بڑا جوابی وار، فضائی و زمینی کارروائی میں متعدد ٹھکانے تباہ

انہوں نے بتایا کہ جوابی کارروائی کے طور پر آپریشن غزبُ الحق شروع کیا گیا، جس کے تحت اب تک 274 افغان طالبان اہلکار اور دہشت گرد مارے گئے جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوئے۔ سرحد کے ساتھ افغان طالبان کی 73 چوکیاں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں اور 18 پر قبضہ کر لیا گیا۔ مزید برآں، محتاط اندازوں کے مطابق 115 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپخانے کا سازوسامان بھی تباہ کیا گیا۔

ان کے مطابق انٹیلی جنس بنیادوں پر کابل، قندھار، پکتیا، ننگرہار، خوست اور پکتیکا میں 22 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں کور اور بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، اسلحہ ڈپو، لاجسٹک بیسز اور دہشت گردوں کی پناہ گاہیں شامل تھیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام اہداف فوجی نوعیت کے تھے اور شہری انفراسٹرکچر کو نقصان سے بچانے کیلئے انتہائی احتیاط برتی گئی۔

ان کے مطابق پاکستانی افواج کے  12 جوان شہید، 27 زخمی جبکہ ایک اہلکار لاپتہ ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپاہیوں پر فخر کرتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے بھارتی سرپرستی واضح ہے اور افغان سرزمین کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ہر چیز سے مقدم ہے، اور اس کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

Tags: آئی ایس پی آر آپریشن غزبُ الحق افغان طالبان پاک۔افغان سرحد خیبر پختونخو فتنہ الخوارج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

Post navigation

Previous: پولینڈ کا سخت قدم: 15 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر ممکنہ پابندی
Next: نیوزی لینڈ کو شکست، پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے سری لنکا کو کتنے رنز سے ہرانا ہوگا؟

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

یہ بھی پڑہیے

FIFA Rankings: Argentina becomes world' number one team again, Pakistan also improves-Getty Images
  • کھیل

فیفا رینکنگ: ارجنٹینا دوبارہ دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی، پاکستان کی بھی ترقی

FIFA World Cup 2026 begins with a triumphant start, with hosts Mexico defeating South Africa 0-2-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فاتحانہ آغاز، میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دیدی

Bangladesh wins first ODI series against Australia after 21 years of wait-BCB
  • کھیل

21 سالہ انتظار ختم، بنگلہ دیش نے پہلی بار آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز جیت لی

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Taliban commander sentenced to 42 years in prison for kidnapping American journalist
  • Afghanistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

امریکی صحافی کے اغوا کیس میں طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا

Missile attack near Oman coast, 3 Indian personnel missing, India summons US diplomat
  • Top News
  • امریکہ
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عمان کے ساحل کے قریب میزائل حملہ، 3 بھارتی اہلکار لاپتا ، بھارت نے امریکی سفارتکار طلب کر لیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.