Pakistan Women beat Zimbabwe by a huge margin of 206 runs in the second ODI match.-PCB
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 206 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 343 رنز اسکور کیے۔
اوپنرز گل فیروزہ اور صدف شمس نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 189 رنز جوڑ کر ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا گل فیروزہ نے 100 جبکہ صدف شمس نے 101 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
صدف شمس ویمن ون ڈے کرکٹ میں مسلسل چار اننگز میں ففٹی پلس اسکور کرنے والی پہلی پاکستانی کھلاڑی بھی بن گئیں سدرہ امین 59 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔
ہدف 343 رنز کے تعاقب میں زمبابوے ویمن کی پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عروب شاہ، مومنہ ریاست اور رامین شمیم نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا یہ رنز کے اعتبار سے پاکستان ویمن ٹیم کی ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑی فتح ہے۔





