PSL11: Four teams finalize for playoffs-X
پاکستان سپر لیگ کے لیگ مرحلے کے اختتام پر پلے آف مرحلے کے لیے چار ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا ہے پشاورزلمی نے 17 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست پوزیشن حاصل کی، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 13 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔
ملتان سلطانز نے 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ حیدرآباد کنگزمین بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
پلے آف مرحلے کا آغاز 28 اپریل سے ہوگا، جہاں کراچی میں کوالیفائر میچ پشاورزلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
29 اپریل کو لاہور میں پہلے ایلی مینیٹر میں حیدرآباد کنگزمین اور ملتان سلطانز مدِ مقابل ہوں گی دوسرا ایلی مینیٹر یکم مئی کو لاہور میں ہی منعقد ہوگا۔
ٹورنامنٹ کا فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا، جہاں چیمپئن ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔





